حضرت مہدی(علیہ السلام) پر ایک تحقیقی جائزہ اور شبھات کا جواب



یھی حدیث متعدد دیگر طریق سے ابو ھریرہ اور ابو سعید خدری سے روایت کی گئی ھے[17]

احادیث ”صحرا کا نگلنا اور اپنے اندر سمو لینا“ صحیح مسلم میں مسلم اپنی اسناد سے عبید اللہ ابن قبطیہ سے اس طرح نقل کرتاھے:

حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ ابن صفوان ھمارے ساتھ ام المومنین ام سلمیٰ کی خدمت میں پھونچے اور ان دونوں نے اس لشکر کے بارے میں سوال کیا جن کو زمین نگل لے گی (اس وقت) ابن زبیر کا دور تھاام سلمیٰ نے جواب دیا: رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: پناہ لینے والا خدا کے گھر میں پناہ لے گا، اس کے پیچھے فوج چھوڑی جائے گی جب وہ لشکر بیابانی علاقے میں پھونچے گا تو اس کے اندر چلا جائے گا اور زمین اسے نگل لے گی[18]

کچھ جاھل افراد نے اس طرح گمان کیا ھے کہ یہ حدیث ابن زبیر کے طرفداروں نے عبداللہ ابن زبیر کے امویوں کے ساتھ مقابلہ کے آغاز میں جس کے نتیجے میں ابن زبیر قتل ھوا۔ جعل کی ھے؛ لیکن حقیقت اس کے علاوہ ھے، کیونکہ یہ حدیث مختلف طریقوں سے ابن عباس، ابن مسعود، حذیفہ، ابوھریرہ، عمروابن شعیب، ام سلمہ، صفیہ، عائشہ، حفصہ، قعقاع کی بیوی لغیرہ اور تمام اکابر صحابہ سے روایت کی گئی ھے اور حاکم نے ان میں سے بعض کو شیخین کی شرائط کے مطابق ”صحیح“ شمار کیا ھے[19]

اس کا خلاصہ یہ ھے کہ ”صحرا کا اپنے اندر چھپانا اور نگلنا“ اس سلسلہ میں تمام وارد شدہ احادیث کے مطابق، ان سپاھیوں کے بارے میں ھے کہ جو امام مہدی(علیہ السلام) سے جنگ و پیکار کے لئے نکلیں گے۔

غایة المامول میں مذکور ھے:

ھم نے اب تک نھیں سنا ھے کہ لشکر کو زمین نے نگل لیا ھو اور اگر اس وقت تک ایسا ھوا ھوتا تو یقینا اصحاب فیل کی طرح مشھور ھوگیا ھوتا[20] اس بنیاد پر، علی القاعدہ ھونا یھی چاھیئے کہ جلدی یا دیر نگلا جانا اور پوشیدہ ھونا حضرت مہدی(علیہ السلام) کے دشمنوں کے بارے میں ھوگا، اور اس وقت اھل باطل کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا(۶)

ب:  ابن خلدون Ú©Û’ ذریعہ احادیث مہدی کا ضعیف قرار دیا جانا

ظھور مہدی(علیہ السلام) کے عقیدہ کا انکار کرنے والے احادیث المہدی سے متعلق ابن خلدون کی تضعیف سے متمسک ھوئے ھیں۔ اور افسوس ھے کہ ابن خلدون کے اعتراضات کا جو علماء درایہ نے جواب دیا اس کی طرف متوجہ نھیں ھوئے ھیں۔ اور خود ابن خلدون کے کلام کو (احادیث المہدی کی نقدو بررسی اور ان میں سے بعض کی تضعیف) جھاں پر بعض احادیث کی صحت کی تصریح کی ھے، فراموش کردیا ھے۔

استاد الازھر سعد محمد حسن، احمد امین کے شاگرد ان احادیث کے بارے میں کہتے ھیں:

علماء حدیث، تنقید کرنے والے اور حدیث کے محققین نے احادیث کے اس مجوعہ کی بسط و تفصیل سے نقد و تحقیق کی ھے۔ اور علامہ ابن خلدون نے اسے شدت کے ساتھ ردّ کیا ھے[21]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 next