علامات شيعه از نظر معصومين عليهم السلام



علی  Ú©Û’ شیعہ وہ ہیں جو ہماری راہِ ولایت میں ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں اور ہماری مودّت Ú©ÛŒ وجہ سے ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں اور ہمارے امر Ú©Ùˆ زندہ کرنے Ú©Û’ لیے ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔ غصہ میں آکر ظلم نہیں کرتے۔ اور خوش ہو کر حد سے تجاوز نہیں کرتے۔ اپنے ہمسایوں Ú©Û’ لیے باعثِ برکت ہوتے ہیں اور اپنے ملنے ملانے والوں Ú©Û’ لیے صلح Ú©Û’ نقیب ہوتے ہیں۔

شیعوں کی جسمانی علامات

امام محمد باقر علیہ السلام Ù†Û’ فرمایا: شیعانِ علی  Ú©Û’ رنگ اڑے ہوئے ہوتے ہیں‘ ان Ú©Û’ جسم کمزور اور نحیف ہوتے ہیں‘ ان Ú©Û’ ہونٹ خشک ہوتے ہیں‘ ان Ú©Û’ پیٹ لاغر ہوتے ہیں اور ان Ú©Û’ رنگ متغیر ہوتے ہیں۔

ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم

امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے‘ آپ  Ù†Û’ فرمایا:

جابر! علی  Ú©Ø§ شیعہ وہ ہے جس Ú©ÛŒ آواز اس Ú©Û’ کان سے تجاوز نہ کرے اور اس Ú©ÛŒ دشمنی اس Ú©Û’ جسم سے تجاوز نہ کرے اور ہمارے کسی دشمن Ú©ÛŒ مدح وثنا نہ کرے اور ہمارے کسی دشمن سے تعلقات قائم نہ کرے اور ہمارے عیب بیان کرنے والے سے ہم نشینی اختیار نہ کرے۔

علی  Ú©Ø§ شیعہ وہ ہے جو کتے Ú©ÛŒ طرح سے نہ بھونکے اور Ú©ÙˆÛ’ Ú©ÛŒ طرح سے لالچ نہ کرے۔ اسے بھوکا مرنا گوارا ہو لیکن لوگوں سے سوال کرنا گوارا نہ ہو۔ ہمارے شیعہ سبک زندگی رکھتے ہیں (یعنی ان Ú©Û’ پاس وسائل معاش Ú©Ù… ہوتے ہیں) اور وہ خانہ بدوش رہتے ہیں اگر وہ کسی جگہ پر رہائش پذیر ہوں تو ان Ú©Ùˆ پہچاننے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اور اگر وہ غائب ہوں تو کوئی ان Ú©Ùˆ تلاش نہیں کرتا اور اگر وہ بیمار ہوں تو کوئی ان Ú©ÛŒ تیمارداری نہیں کرتا اور اگر مرجائیں تو لوگ ان Ú©Û’ جنازے میں شامل نہیں ہوتے۔ وہ قبروں میں رہ کر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔

میں (راوی) نے کہا: بھلا میں ان صفات کے حامل افراد کو کہاں تلاش کروں؟

آپ  Ù†Û’ فرمایا: انہیں زمین Ú©Û’ اطراف اور بازاروں میں تلاش کرو۔ اللہ تعالیٰ Ù†Û’ انہی Ú©Û’ لیے فرمایا ہے:

مومنین کے لیے تواضع کرنے والے اور کافروں کے مقابلہ میں سرفراز ہوتے ہیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next