علامات شيعه از نظر معصومين عليهم السلام



حقیقی شیعہ انتہائی قلیل ہیں

مفضل بن قیس نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا: کوفہ میں ہمارے شیعوں کی کیا تعداد ہے؟

میں نے کہا: پچاس ہزار۔

آپ  Ù…سلسل یہی سوال کرتے رہے اور میں تعداد Ú©Ùˆ Ú©Ù… کرتا گیا یہاں تک کہ آپ  Ù†Û’ فرمایا:

کیا تجھے امید ہے کہ ان کی تعداد بیس ہوگی؟

پھر آپ  Ù†Û’ فرمایا: خدا Ú©ÛŒ قسم! میری یہ خواہش ہے کہ کوفہ میں پچیس افراد ایسے ہونے چاہییں جو کہ ہمارے امر ولایت Ú©ÛŒ معرفت رکھنے والے ہوں اور ہمارے متعلق سچ Ú©Û’ علاوہ اور Ú©Ú†Ú¾ نہ کہیں۔

عقیدہ تشیع کا جلدی سے اظہار کیوں ہوجاتا ہے؟

محمد بن علی ماجیلویہ کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ابوالعباس سفاح Ú©Û’ دورِ حکومت میں ابوجعفر منصور دوانیقی Ù†Û’ حیرہ میں مجھ سے پوچھا تھا کہ آخر اس Ú©ÛŒ کیا وجہ ہے کہ آپ  Ú©Ø§ شیعہ ایک ہی نشست میں اپنے اندرونی مطالب Ú©Ùˆ اگل دیتا ہے جس Ú©ÛŒ وجہ سے اس Ú©Û’ مذہب کا فوراً پتہ Ú†Ù„ جاتا ہے؟

امام جعفر صادق علیہ السلام نے کہا: اس کی وجہ ان کے سینوں میں حلاوتِ ایمان کی موجودگی ہے۔ ایمان کی شیرینی کی وجہ سے وہ اپنا اندرونی عقیدہ ظاہر کر دیتے ہیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next