علامات شيعه از نظر معصومين عليهم السلام



اور میں عقیدہ رکھتا ہوں کہ عقیدہ ولایت کے بعد نماز‘ روزہ‘ حج‘ جہاد‘ امر بالمعروف‘ نہی عن المنکر اور حقوق والدین کی ادائیگی فرض ہے اور یہ میرا دین‘ میرا مذہب اور میرا عقیدہ اور میرا یقین ہے جو کہ میں نے آپ کے سامنے عرض کیا ہے۔

امام علی نقی علیہ السلام نے فرمایا:

ابوالقاسم! خدا کی قسم‘ یہ وہی دین ہے جو اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پسند کیا ہے۔ تم اسی پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں قولِ ثابت کے صدقہ میں تمہیں اس پر ثابت رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

چار چیزوں کا منکر شیعہ نہیں

عمارہ کہتے ہیں کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص چار چیزوں کا انکار کرے وہ ہمارا شیعہ نہیں ہے:

۱- معراج (رسول) ۲- قبر میں (نکیرین کے) سوالات ۳- جنت و دوزخ کی تخلیق ۴- شفاعت۔

معراج کا منکر رسولِ خدا کا منکر ہے

حسن بن علی بن فضال کا بیان ہے کہ امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: جس نے معراج کو جھٹلایا اس نے رسول خدا کو جھٹلایا۔

اجزائے ایمان

فضل بن شاذان راوی ہیں کہ امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا:

جس Ù†Û’ اللہ Ú©ÛŒ توحید کا اقرار کیا اور خدا Ú©ÛŒ مخلوق سے مشابہت کا انکار کیا اور جو صفات خدا Ú©Û’ لائق نہیں ہیں جس Ù†Û’ خدا Ú©Ùˆ ان سے منزہ تسلیم کیا اور یہ اقرار کیا کہ خدا قوت Ùˆ قدرت Ùˆ ارادہ Ùˆ مشیت Ùˆ خلق Ùˆ امر Ùˆ قضا Ùˆ قادر کا مالک ہے اور گواہی دی کہ محمد مصطفی اللہ Ú©Û’ رسول ہیں اور علی  Ø§ÙˆØ± ان Ú©ÛŒ نسل Ú©Û’ گیارہ امام  Ø®Ø¯Ø§ Ú©ÛŒ حجت ہیں اور جس Ù†Û’ ان Ú©Û’ دوستوں سے دوستی رکھی اور ان Ú©Û’ دشمنوں سے دشمنی رکھی اور گناہانِ کبیرہ سے پرہیز کیا اور رجعت اور دو متعوں (متعة الحج‘ متعة النساء) کا اقرار کیا اور جو شخص معراج‘ قبر Ú©Û’ سوالات‘ حوضِ کوثر‘ شفاعت‘ جنت Ùˆ دوزخ Ú©ÛŒ تخلیق‘ صراط‘ میزان‘ قبروں سے مبعوث ہونے‘ اور دوبارہ زندہ ہونے اور جزا Ùˆ حساب کا اقرار کیا تو وہ سچا مومن ہے اور وہ ہم اہل بیت  Ú©Ø§ حقیقی شیعہ ہے۔

الحمدللّٰہ رب العالمین وصلواتہ علی محمد والہ الطاہرین



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34