علامات شيعه از نظر معصومين عليهم السلام



معلی بن خنیس کا بیان ہے کہ میں Ù†Û’ امام جعفر صادق علیہ السلام سے سنا: آپ  ÙØ±Ù…ا رہے تھے:

ناصبی (دشمنِ اہل بیت ) وہ نہیں ہے جو ہم اہل بیت  Ø³Û’ عداوت رکھے کیونکہ تمہیں دنیا میں ایک فرد بھی ایسا دکھائی نہ دے گا جو علی الاعلان کہے کہ میں محمد Ùˆ آل محمد  Ø³Û’ بغض رکھا ہوں۔

ناصبی وہ ہے جو یہ سمجھ کر تم سے عداوت رکھے کہ تم ہم سے محبت رکھتے ہو اور ہمارے دشمنوں سے بیزار ہو۔ جس نے ہمارے دشمن کو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا تو اسے یوں سمجھنا چاہیے جیسے اس نے ہمارے محب کو قتل کیا ہو۔

شیعانِ علی  Ú©ÛŒ پہچان

امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے‘ آپ  Ù†Û’ فرمایا:

شیعانِ علی  Ú©Û’ (روزوں Ú©ÛŒ وجہ سے) Ø´Ú©Ù… لاغر اور (ذکر الٰہی Ú©ÛŒ کثرت Ú©ÛŒ وجہ سے) لب خشک ہوتے تھے۔ شیعانِ علی شفقت‘ علم وحلم رکھنے والے لوگ تھے اور دنیا سے بے رغبتی میں مشہور تھے۔ لہٰذا تم ولایت اہل بیت  Ú©Û’ عقیدہ Ú©Û’ تحفظ Ú©Û’ لیے پرہیزگاری اور نیک کاموں Ú©Û’ لیے سعی Ùˆ مشقت Ú©Û’ ذریعہ سے امداد کرو۔

علاماتِ شیعہ

ابوالمقدام سے روایت ہے کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

ابوالمقدام! شیعانِ علی وہ ہیں جن کے چہروں کا رنگ زرد‘ جسم کمزور و نحیف اور روزوں کی وجہ سے ہونٹ خشک ہوں اور شب زندہ داری اور رات کی دعاؤں کی وجہ سے ان کے شکم پشت سے لگے ہوئے ہوں‘ ان کے رنگ زرد ہوں اور ان کے چہرے دگرگوں ہوں۔ جب ان پر رات سایہ فگن ہوتو زمین کو اپنا بستر بنا لیں اور اپنی پیشانی اس پر جھکا دیں۔ ان کی آنکھیں رو رہی ہوں‘ آنکھوں سے زیادہ آنسو جاری ہوں‘ ان کی نمازیں زیادہ ہوں‘ ان کی دعا زیادہ ہو۔ قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں جب لوگ خوشیاں منانے میں مصروف ہوں تو وہ خوفِ خداوندی کی وجہ سے غمگین دکھائی دیں۔

علاماتِ مومنین بزبان امیرالمومنین



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next