علامات شيعه از نظر معصومين عليهم السلام



عبداللہ بن خالد کنانی کا بیان ہے کہ میں ایک Ù…Ú†Ú¾Ù„ÛŒ Ú©Ùˆ ہاتھ میں لٹکائے ہوئے جا رہا تھا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے ملاقات ہوگئی۔ آپ  Ù†Û’ فرمایا: اسے پھینک دو کیونکہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ انسان بے قیمت چیز Ú©Ùˆ خود اٹھائے ہوئے پھر رہا ہو۔

پھر آپ  Ù†Û’ فرمایا:

اے گروہِ شیعہ! تم ایسے لوگ ہو کہ تمہارے دشمن زیادہ ہیں۔ لوگ تم سے دشمنی رکھتے ہیں لہٰذا تم سے جہاں تک ہوسکے اپنے آپ کو مزین کر کے ان کے سامنے پیش کرو۔

کردارِ شیعہ

سعدہ بن صدقہ کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام Ù†Û’ ان Ú©Û’ شیعوں Ú©Û’ متعلق پوچھا گیا تو آپ  Ù†Û’ فرمایا:

ہمارا شیعہ وہ ہے جو نیک کام کو مقدم رکھے اور برے کاموں سے پرہیز کرے اور اللہ کی رحمت کے شوق میں بڑے کام سرانجام دے۔ ایسا شخص ہم سے ہے اور ہماری طرف ہے اور ہم جہاں ہوں گے وہ ہمارے ساتھ ہوگا۔

اوصافِ شیعہ

اصبغ بن نباتہ راوی ہیں کہ ایک دن امیرالمومنین علیہ السلام گھر سے باہر تشریف لائے جب کہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہو کر بیٹھے تھے۔

آپ  Ù†Û’ فرمایا: تم کون ہو اور یہ تمہارا اجتماع کیسا ہے؟

ہم Ù†Û’ کہا: امیرالمومنین ! ہم آپ  Ú©Û’ شیعوں Ú©ÛŒ ایک جماعت ہیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next