علامات شيعه از نظر معصومين عليهم السلام



عبداللہ بن زیاد راوی ہیں کہ ہم نے امام جعفر صادق علیہ السلام پر سلام کیا اور ان سے عرض کیا:

”فرزند رسول ! ہم خانہ بدوش لوگ ہیں اور آپ Ú©Û’ پاس Ù¹Ú© کر نہیں رہ سکتے لہٰذا آپ  ÛÙ…یں دین Ú©ÛŒ ضروری باتوں Ú©ÛŒ نصیحت کریں۔

آپ  Ù†Û’ فرمایا: میں تمہیں پروردگار Ú©Û’ تقویٰ‘ راست گوئی‘ ادائیگی امانت‘ اپنے ہم نشینوں سے حسنِ سلوک‘ سلام عام کرنے‘ ضرورت مندوں Ú©Ùˆ کھانا کھلانے Ú©ÛŒ وصیت کرتا ہوں اور میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ تم اپنے مخالفین Ú©ÛŒ مساجد میں نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ùˆ اور ان Ú©Û’ بیماروں Ú©ÛŒ عیادت کرو اور ان Ú©Û’ جنازوں Ú©ÛŒ مشایعت کرو۔

میرے والد علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا تھا کہ ہمارے شیعہ اپنے دور کے بہترین افراد ہوا کرتے تھے ۔ اگر کوئی فقیہ ہوتا تھا تو اس کا تعلق ہمارے شیعوں سے ہوتا تھا اوراگر کوئی موٴذن یا کوئی امام یا کوئی امین ہوتا تھا تو ان سب کا تعلق ہمارے شیعوں سے ہوا کرتا تھا۔ تم بھی انہی شیعوں جیسے شیعہ بنو‘ اپنے عمل و کردار سے لوگوں کے دلوں میں ہماری محبت پیدا کرو اور اپنی بدکرداری سے ہمیں قابلِ نفرت نہ بناؤ۔

اوصافِ شیعہ

حمران بن اعین راوی ہیں کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ایک دن امام سجاد علیہ السلام اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک گروہ نے ان کے دروازے پر دستک دی۔ آپ نے کنیز سے فرمایا کہ باہر جاکر دیکھو کون آیاہے؟

دستک دینے والوں Ù†Û’ کنیز سے کہا کہ آپ مولا سے عرض کریں کہ دروازے پر آپ Ú©Û’ شیعوں کا گروہ آیا ہے۔ لفظ شیعہ سن کر امام سجاد بڑی تیزی سے دروازے پر آئے اور تیزی Ú©ÛŒ وجہ سے آپ Ú©Û’ گرنے کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ جب آپ  Ù†Û’ دروازہ کھول کر انہیں دیکھا تو آپ  ÙÙˆØ±Ø§Ù‹ واپس آگئے اور فرمایا:

انہوں نے جھوٹ کہا۔ ان کے چہروں پر شیعہ ہونے کی علامات ہی کہاں ہے؟ آثار عبادت کہاں ہیں؟ سجدہ کی علامات کہاں ہیں؟ ہماریشیعوں کی تو پہچان عبادتِ الٰہی اور بالوں کی پراگندگی ہے۔ عبادت یعنی طویل سجدوں کی وجہ سے ان کے ناک زخمی ہوتے ہیں اور عبادت کی کثرت سے ان کی پیشانیوں اور سجدے کے مقامات پر گٹے پڑے ہوتے ہیں۔ روزوں کی وجہ سے ان کے شکم پشت سے لگے ہوتے ہیں اور ان کے ہونٹ خشک ہوتے ہیں۔ عبادت کی وجہ سے ان کے چہرے متورم ہوتے ہیں اور شب بیداری اور روزوں کی وجہ سے ان کے اجسام کمزور ہوتے ہیں۔

 Ø¬Ø¨ لوگ خاموش ہوتے ہیں تو وہ تسبیح میں مصروف ہوتے ہیں اور جب لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں تو وہ نماز Ù¾Ú‘Ú¾ رہے ہوتے ہیں اور جب لوگ خوشیوں میں مصروف ہوتے ہیں تو وہ غمگین ہوتے ہیں اور دنیا سے بے رغبتی میں مصروف ہوتے ہیں۔ ان Ú©ÛŒ گفتگو رحمت Ùˆ شفقت پر مشتمل ہوتی ہے اور وہ حصول جنت میں مشغول رہتے ہیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next