مذموم دنیا اور ممدوح دنیا



۶۔دنیا موعظہ کا مقام ھے ۔

۷۔دنیا محبان خدا کی مسجدھے ۔

۸۔دنیا اولیاء الٰھی کے لئے محل تجارت ھے ۔

امیر المومنین حضرت علی (علیه السلام)  Ù†Û’ جب ایک شخص Ú©Ùˆ دنیا Ú©ÛŒ مذمت کرتے ھوئے سنا تو فرمایا :

<اٴیھاالذام للدنیاالمغترّبغرورھاالمنخدع باٴباطیلھا!اٴتغتر بالدنیاثم تذمّھا،اٴنت المتجرّم علیھااٴم ھی المتجرّمةعلیک؟متیٰ استھوتک؟اٴم متیٰ غرّتک؟۔۔۔>[21]

”اے دنیا کی مذمت کرنے والے اور اسکے فریب میں مبتلا ھوکر اسکے مھملات میں دھوکا کھا جانے والے !تو اسی سے دھوکا بھی کھاتا ھے اور اسکی مذمت بھی کرتا ھے ؟یہ بتاؤ کہ تجھے اس پر الزام لگانے کا حق ھے یا اسے تجھ پر الزام لگانے کا حق ھے ؟آخر اس نے کیا تجھ سے تیری عقل کو چھین لیا تھا اور کب تجھ کو دھوکہ دیا تھا؟کیا تیرے آبا ء و اجداد کی کھنگی کی بناء پر گرنے سے دھوکا دیا ھے یا تمھاری ماؤں کی زیر خاک خواب گاہ سے دھوکا دیا ھے ؟کتنے بیمار ھیںجن کی تم نے تیمار داری کی ھے اور اپنے ھاتھوں سے انکا علاج کیا ھے اور چاھاکہ وہ شفا یاب ھوجائیں اور اطباء سے رجوع بھی کیا ھے ۔اس صبح کے ھنگام جب نہ کوئی دوا کام آرھی تھی اور نہ رونا دھونافائدہ پھنچارھا تھا۔نہ تمھاری ھمدردی کسی کوکوئی فائدہ پھنچاسکی اور نہ تمھارا مقصد حاصل ھوسکا اور نہ تم موت کو دفع کرسکے۔اس صورت حال میں دنیا نے تم کو اپنی حقیقت دکھلادی تھی اور تمھیں تمھاری ھلاکت سے آگاہ کردیا تھا (لیکن تمھیں ھوش نہ آیا)یاد رکھو کہ دنیا باورکرنے والے کے لئے سچائی کا گھر اور سمجھ دار کے لئے امن وعافیت کی منزل اور نصیحت حاصل کرنے والے کےلئے نصیحت کا مقام ھے ۔یہ دوستان خدا کے لئے سجود کی منزل اور ملائکہ ٴ آسمان کا مصلی ھے یھیں وحی الٰھی کانزول ھوتا ھے اور یھیں اولیاء خدا آخرت کا سودا کرتے ھیںجس کے ذریعہ رحمت کو حاصل کرلیتے ھیں اور جنت کو فائدہ میں لے لیتے ھیں کسے حق ھے کہ اسکی مذمت کرے جبکہ اس نے اپنی جدائی کا اعلان کردیا ھے اور اپنے فراق کی آواز لگادی ھے اور اپنے رھنے والوں کی سنانی سنادی ھے اپنی بلاسے ان کے ابتلا کا نقشہ پیش کیا ھے اور اپنے سرور سے آخرت کے سرور کی دعوت دی ھے ۔اسکی شام عافیت میں ھوتی ھے تو صبح مصیبت میں ھوتی ھے تاکہ انسان میںرغبت بھی پیدا ھو اور خوف بھی ۔اسے آگاہ بھی کردے اور ھوشیار بھی بنادے ۔کچھ لوگ ندامت کی صبح اسکی مذمت کرتے ھیں اور کچھ لوگ قیامت کے روز اسکی تعریف کریں گے۔جنھیں دنیا نے نصیحت کی تو انھوںنے اسے قبول کرلیا اس نے حقائق بیان کئے تو اسکی تصدیق کردی اور موعظہ کیا تو اسکے موعظہ سے اثر لیا“

۹۔دنیا بازار ھے

حضرت امام علی نقی(علیه السلام)  Ù†Û’ فرمایا Ú¾Û’ :

<الدنیا سوق ربح فیھا قوم وخسرآخرون>[22]

”دنیا ایک بازار ھے جھاںایک قوم فائدہ میں ھے اوردوسری قوم خسارہ میں “



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next