مذموم دنیا اور ممدوح دنیا



امیرا لمو منین حضرت علی  (علیه السلام)  Ú©Ø§ ارشاد Ú¾Û’ :

<الدنیاخلقت لغیرھا،ولم تخلق لنفسھا>[16]

”دنیا اپنے لئے نھیں بلکہ اپنے غیر (آخرت تک رسائی )کےلئے خلق کی گئی ھے“

وسیلہ Ú©Ùˆ مقصد قرار دے دیاجائے یہ بھی غلط Ú¾Û’ اسی طرح واسطہ Ú©Ùˆ وسیلہ اور مقصد(دونوں ) قرار دینا بھی غلط Ú¾Û’ اسی لئے امیرالمو منین  (علیه السلام)  Ù†Û’ فر مایا Ú¾Û’ کہ دنیاکو صرف اس مقدارمیںطلب کرو جس سے آخرت تک پھونچ سکو Û”

لیکن خود حصول دنیا Ú©Û’ سلسلہ میں آپ  (علیه السلام)   Ù†Û’ فرمایا کہ صرف بقدر ضرورت سوال کرو ۔امام  (علیه السلام)   Ú©Û’ اس مختصر سے جملے میں حصول رزق Ú©Û’ لئے سعی Ùˆ Ú©Ùˆ شش Ú©Û’ سلسلہ میں اسلام کا مکمل نظریہ موجود Ú¾Û’ ۔چونکہ مال Ùˆ متاع ِ دنیا آخرت تک Ù¾Ú¾Ù†Ú†Ù†Û’ کا ذریعہ Ú¾Û’ لہٰذا کسب معاش اور تحصیل رزق ضروری Ú¾Û’ لیکن اس تلاش Ùˆ جستجو میں ”بقدر ضرورت “کا خیال رکھنا ضروری Ú¾Û’ اور ”بقدر “ضرورت سے مراد وہ مقدار Ú¾Û’ کہ جس Ú©Û’ ذریعہ دنیاوی زندگی Ú©ÛŒ ضرورتیں پوری Ú¾Ùˆ تی رھیں اور آخرت تک رسائی Ú¾Ùˆ سکے

انسا نی ضرورت واقعی اور ضروری بھی ھو تی ھے اور غیر واقعی یا وھمی بھی ۔یعنی اسے زندہ رھنے اور آخرت تک رسائی کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ھے وہ حقیقی ضرورتیں ھیں ۔اوران کے علاوہ کچھ غیر ضروری چیزیں بھی احتیاج وضرورت کی شکل میں انسان کے سامنے آتی ھیںجو در حقیقت حرص و طمع ھے اوران کا سلسلہ کبھی ختم ھو نے والا نھیں ھے اگر انسان ایک مرتبہ ان کی گرفت میں آگیا تو پھر ان کی کو ئی انتھا ء نھیں ھوتی ۔ان کی راہ میں جد وجھد کرتے ھوئے انسان ھلاک ھو جاتا ھے مگر اس جد و جھد سے اذیت و طمع میں اضافہ ھی ھوتا ھے ۔

حضرت امام جعفر صادق  (علیه السلام)  Ù†Û’ اپنے جد بزرگوار حضرت علی  (علیه السلام)  Ú©Ø§ یہ قول نقل فرمایاھے:

<یابن آدم:ان کنت ترید من الدنیامایکفیک فان اٴیسرما فیھایکفیک،و ان کنت انما ترید مالیکفیک فان کل ما فیھایکفیک[17]

 â€Ø§Û’ فرزند آدم اگر تو دنیا سے بقدر ضرورت کا خواھاں Ú¾Û’ تو تھوڑا بہت ،جو Ú©Ú†Ú¾ تیرے پاس Ú¾Û’ ÙˆÚ¾ÛŒ کا فی Ú¾Û’ اور اگر تو اتنی مقدار میں دنیا کا خواھاں Ú¾Û’ جو تیری ضرورت سے زیادہ Ú¾Û’ تو پھر دنیا میں جو Ú©Ú†Ú¾ Ú¾Û’ وہ بھی نا کافی Ú¾Û’ “

دنیا کے بارے میں یہ دقیق نظریہ متعدد اسلامی روایات اور احا دیث میں وارد ھوا ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next