مذموم دنیا اور ممدوح دنیا



<صرف الله قلو بھم باٴنھم قومٌ لایفقھون >[30]

”تو خدا نے بھی انکے قلوب کو پلٹ دیا ھے کہ وہ سمجھنے والے لوگ نھیں ھیں “

۳۔زنگ یامُھر

خداوند عالم کا ارشاد ھے :

<ونطبعُ علیٰ قلوبھم فھم لایسمعون >[31]

”ھم ان کے دلوں پر مھر لگا دیتے ھیں اور پھر انھیں کچھ سنائی نھیں دیتا “

یعنی ان کو غیر خدائی ر نگ میںرنگ دیاھے اور وہ ھویٰ وھوس اور دنیا کا رنگ ھے ۔

۴۔مہُر

خداوند عالم کا ارشاد ھے :

<ختم الله علیٰ قلوبھم وعلیٰ سمعھم وعلیٰ اٴبصارھم غشاوةٌ>[32]

”خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر مھر لگا دی ھے اور انکی آنکھوں پر بھی پر دے پڑگئے ھیں “

ختم(مھر)طبع (چھاپ لگنے)سے زیادہ محکم ھوتی ھے کیونکہ کسی چیز کومُھر کے ذریعہ سیل بند کردینے کو ”ختم“کہتے ھیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next