خلقت انسان کی گفتگو



۳۔ حماء: سیاہ بدبودار مٹی

۴۔ مسنون: صاف اور شکل دار مٹی کو کہتے ھیں ۔

۵۔ مخلقة: مکمل صورت کے حامل جنین کو کہتے ھیں ۔

 

۶۔ صلب و الترائب: صلب مرد کی ریڑھ کی ہڈیوں اور اس کے نطفہ کی نالیوں کو کہتے ھیں، و ترائب زن (لغت دانوںکی نظر کے مطابق ) عورت کے سینہ کی اوپری ہڈیوں کو کہتے ھیں ۔

۷۔ وسوسہ:کسی کام کےلئے بغیر آواز کے کان میں کھنا، حدیث نفس، یعنی جو کچھ ضمیر اور دل کے اندر گزرتا ھے انسان کا فریب کھانا اور اس کا برائی کی طرف مائل ھونا شیطان کی طرف سے، اس کلمہ کی تفسیر خدا کے کلام میں بھی آئی ھے ؛ جیساکہ فرمایا ھے:

<و زین لھم الشیطان ما کانوا یعملون>[14]

جو کام بھی وہ انجام دیتے تھے شیطان نے اسے ان کی نگاہ میں زینت دی ھے ۔

اور فرمایا:<زین لھم الشیطان اعمالھم>شیطان نے ان کے اعمال کو ان کی نگاھوںمیں مزین کر دیا۔[15]

۸۔ سواٴة: ایسی چیزجس کا ظاھر کرنا قبیح اور چھپانا لازم ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next