قرآن کا سیاسی نظام



 

انسانی زندگی کے مختلف تاریخی ادوار نے ثابت کیا ھے کہ انسانی معاشرے سے وابستہ امور کی تدبیر اور سیاست پر خاص توجہ رکھنا چاھئے ، کیونکہ معاشرے کے نظام کو عقل و رسم و رواج اور شرع نے موضوع بحث قراردیا ھے اور ان میں سے ھر ایک کے تقاضے کی بنا پر انسانی معاشرے کا نظام تیار ھوا ھے ۔

سیاست اور نظم و نسق کا مسئلہ اسلام میں دوسرے ادیان سے کھیں زیادہ اھم اور نمایاں ھے ۔ اسلامی احکام و قوانین پر طائرانہ نظر ڈالنے سے بھی یقین ھوجاتا ھے کہ سیاست کو شرع مقدس سے جدا نھیں کیا جا سکتا کیونکہ شرع کے تار و پود میں سیاست مضمر ھے ۔

حکومت ، ولایت ، امر بہ معروف ، نھی عن المنکر ، جھاد ، دفاع ، قضاوت ، شھادات ، حدود ، قصاص ، تجارت ، معاملات ، نا بالغوں ، یتیموں اور مجانین کی ولایت ، سماجی اور گھریلو حقوق ، تربیتی اور ثقافتی امور ، اقتصادی مسائل ، زکوٰة ، خمس ، غنائم ، ذمّی اور اھل کتاب کے احکام ، دوسری ملتوں سے امت مسلمہ کے تعلقات ، جنگ و صلح اور اسی طرح کے دوسرے مسائل ان فقھی اور اسلامی معارف کے زمرے میں شامل ھیں جنھیں معاشرے کی سیاست و تدبیر سے علیحدہ نھیں کیا جا سکتا ۔ یھاں تک کہ عبادات میں سے حج ، نماز جمعہ اور جماعت وغیرہ کا تعلق سیاست سے قابل توجہ ھونے کے ساتھ ساتھ ناقابل جدائی ھے ۔

پیغمبر اسلام  Ú©ÛŒ سیرت اور سیاست دونوں ایک Ú©Ú¾Ù„ÛŒ کتاب Ú©Û’ مانند ھیں ØŒ جو تمام مسلمانوں Ú©Û’ لئے مشعل راہ Ú¾Û’Û”

یہ کھنا غلط Ú¾Û’ کہ رسول خدا   محض عبادات ØŒ اعتقادات Ú©ÛŒ تعلیم اور لوگوں Ú©ÛŒ تربیت Ùˆ ھدایت Ú¾ÛŒ کرتے رھے Û” اسلامی ملک Ú©ÛŒ اندرونی Ùˆ بیرونی سیاست سے ان کا کوئی واسطہ نہ تھا ! مختلف ملکی سر براھوں Ú©Û’ نام آنحضرت  Ú©Û’ خطوط ØŒ عملی طور پر ظالم Ùˆ جابر افراد Ú©Û’ خلاف اقدامات ØŒ شیطانی سیاست اور سیاست مداروں سے ٹکر ØŒ باطل Ú©Û’ خلاف جنگ میں لوگوں Ú©Ùˆ جمع کرنا ØŒ مسند قضاوت پر بیٹھنا ØŒ (عدل Ùˆ انصاف قائم کرنا ) اور تمام سماجی امور میں رھنمائی کرنا ․․․․․․․․․ایسے رویّے اور طور طریقے ھیں جن Ú©Ùˆ پیغمبر  Ú©ÛŒ سنت Ùˆ سیرت سے جدا نھیں کیا جاسکتا Û” لھذا سیاسی مسائل Ú©ÛŒ اھمیت ØŒ ان کا شریعت سے تعلق ØŒ اور بانی ٴاسلام Ú©ÛŒ ان معاملات میںبراہ راست رھنما ئی ØŒ نیز اسلامی معاشرے Ú©ÛŒ ھدایت Ú©ÛŒ ذمہ داری نہ صرف عقل Ùˆ شرع Ú©Û’ بدیھی امور میں شمار Ú©ÛŒ جاتی Ú¾Û’ بلکہ ان میں ابھام Ú©ÛŒ کوئی گنجائش نھیںھے Û”

چونکہ پیش نظر مباحث کا موضوع اسلام کا سیاسی نظام ھے ، لھذا ان میں حسب ذیل امور کا تجزیہ ضردری ھے :

سیاست کا مفھوم اور حیات انسانی میں اس کامقام

۲۔ اسلام میں سیاست اور اس کے ابعاد

۳۔اسلام کا سیاسی نظام اور قرآن میں اس کے مقدمات و اصول

۴۔ قرآنی نقطۂ نظر سے سیاست کے مقاصد



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next