اصلاح امت اور حضرت علی علیه السلام



ُوقد یجمعُھما اللہ تعالیٰ لاٴقوام فاحذروامن اللّٰہ ما احذّرکم مِن نفسہ واخشوہُ خشیة لیست بتعزیر واعملوا من غیر ریاءٍ ولا سمعةٍ فاِنہ من یعمل لغیرِ اللّٰہ یکلہُ اللّٰہ اِلیٰ مَن عَمِلَ لہ نساٴ ل اللّٰہَ منازلَ الشھداء و معایشة السعداء و مرافقة الاٴنبیاء۔

 Ø¨Û’ Ø´Ú© مال اور اولاد دنیا Ú©ÛŒ کھیتی اور عمل صالح آخرت Ú©ÛŒ کھیتی Ú¾Û’ اور بعض لوگوں Ú©Û’ لئے اللہ ان دونوں کوایک جگہ جمع کردیتا Ú¾Û’ ،جتنا اللہ Ù†Û’ ڈرایا Ú¾Û’ اتنا اس سے ڈرتے اورخوف کھاتے رھو کہ تمھیں عذر نہ کرنا Ù¾Ú‘Û’ ،اس لئے بغیر ریاکے عمل انجام دوکیونکہ جوشخص کسی اور Ú©Û’ لئے عمل انجام دیتا ھے،اللہ اس Ú©Ùˆ اسی Ú©Û’ حوالے کردیتا Ú¾Û’Û”

ھم اللہ سے شھیدوں کی منزلت اور نیک لوگوں کی معاشرت اور انبیاء کی رفاقت کا سوال کرتے ھیں۔[13]

موت کے بعدکا خوف وھراس

حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام موت Ú©Û’ بعد پیش آنے والے خوف وھراس کامنظر اپنے ایک خطبہ میں اس طرح  پیش کرتے ھیں:

فاِنکم لو قدعاینتم ماقد عاینَ من ماتَ منکم لجزعتُم و وَھلتم و سَمِعتمُ و اٴَطعتم ولکن محجوبٌ عنکم ماقد عاینوا۔و قریبٌ مایُطرح الحجاب ولقد بُصِّرتم ان اٴبصرتم و اٴُسمِعتُم اِن سَمِعتم و ھُدیتم اِن اِھتدیتم وبحقٍ اٴقول لُکم: لقد جاھرتکم العبِرَ و زُجِرتُم بما فیہ۔ مزدَجَر وما یبلِّغُ عن اللہ بعد رُسُل السماءِ اِلاّ البشر ۔

جن چیزوں کو تمہارے مرنے والوں نے دیکھا ھے ۔اگر تم بھی انھیں دیکھ لیتے توتم پریشان، سراسیمہ اور مضطرب ھو جاتے اور (حق کی بات)سنتے اور اس پر عمل کرتے لیکن جو انھوں نے دیکھا ھے وہ ابھی تک تم سے پوشیدہ ھے اور قریب ھے کہ وہ پردہ اٹھا دیا جائے۔

 Ø§Ú¯Ø± تم چشم بینا اور گوش شنوا رکھتے Ú¾Ùˆ تو تمھیں سنایا اور دکھایا جاچکاھے اور اگر تم کوھدایت Ú©ÛŒ طلب Ú¾Û’ تو تمھیں ھدایت Ú©ÛŒ جاچکی Ú¾Û’ میں سچ کہہ رھاھوں کہ عبرتیں تمھیں بلند آواز سے پکار رھی ھیں اور دھمکانے والی چیزوں سے تمھیں دھمکایا جا چکا Ú¾Û’Û” آسمانی رسولوں (فرشتوں )Ú©Û’ بعد بشر Ú¾ÛŒ ھیں جو تم تک اللہ کا پیغام پھنچاتے ھیں[14]

 Ø¹Ù„Ù… اور علماء Ú©ÛŒ فضیلت Û”

حضرت امیر المومنین علی (ع)بن ابی طالب علیہ السلام حضرت کمیل بن زیاد کو ایک وصیت میں علم اور علماء کی فضیلت بیان کرتے ھوئے ارشاد فرماتے ھیں :

یاکُمیل اِنَّ ھذہ القلوب اٴوعیة فخیرُھا اٴوعاھا احفظ ما اٴقول لک الَناس ثلاثةُ عالم رَبّاني و متعلِّم علیٰ سبیل النجاة و ھمج رعاعٌ اَتباع کل ناعق یمیلون مع کل ریح لم یستضیئوابنور العلم۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next