اصلاح امت اور حضرت علی علیه السلام



یعنی اللہ نے مناسب مقام پر رسالت رکھی ھے ۔

۲۔عظمت خدا

 Ø­Ø¶Ø±Øª امیر المؤمنین علیہ السلام غفلت خدا،مقصد مخلوقات Ú©Ùˆ بیان کرتے ھوئے ارشاد فرماتے ھیں:

قدعلم السرائر و خبر الضمائر لہ الاحاطة بکل شيء والغلبةُ لکل شيء والقوة علیٰ کل شيء فلیعمل العامل منکم في ایام مھلہ قبل اِزھاقِ اٴجلہ۔

 ÙˆÛ دل Ú©ÛŒ نیتوں اور اندر Ú©Û’ بھیدوں Ú©Ùˆ جانتا اور پہچانتا Ú¾Û’ØŒ وہ ھر چیز پراحاطہ کئے ھوئے Ú¾Û’ وہ ھر چیز پر غالب Ú¾Û’ وہ ھر چیزسے قوی Ú¾Û’ اور تم میں سے کسی Ú©Ùˆ اگر Ú©Ú†Ú¾ کرنا Ú¾Û’ تو موت Ú©Û’ حائل ھونے سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ مھلت Ú©Û’ دنوں میں کرلینا چاہئےے۔

اس کے بعدحضرت نے مزید فرمایا :

فاللہ اللہ اٴیھا الناس فیما استحفظکم من کتابہ و استودعکم من حقوقہ فاِن اللہ سبحانہ لم یخلقکم عبثا ولم یترککم سدی ولم یدعکم في جھالة ولا عمیٰ قد سمّیٰ آثارکم و علم اٴعمالکم و کتب آجالکم۔

واٴنزل علیکم الکتاب تبیاناً لکلِّ شيء و عمَّر فیکم نبیّہ اٴزمانا حتیٰ اٴکمل لہ ولکم فیما اٴنزل من کتابہ دینہ الذي رضي لنفسہِ واٴنھیٰ اِلیکم علی لسانہ محابہ من الاعمال و مکارھہ و نواھیہ و اٴوامرہ۔

واٴلقیٰ اِلیکم المعذرة واتخذ علیکم الحجہ و قدم اِلیکم بالوعید و اٴنذرکم بین یدي عذاب شدید ۔

اے لوگو! اللہ نے اپنی کتاب میں جن چیزوں کے حفاظت تم سے طلب کی ھے اور جو حقوق تمہارے ذمہ عائدکئے ھیں ،ان کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رھو۔کیونکہ اللہ سبحانہ نے تمھیں بے کار پیدا نھیں کیا اور نہ اس نے تمھیں بے قید و بند جہالت و گمراھی میں کھلا چھوڑ دیا ھے، اس نے تمہارے کرنے اور نہ کرنے کے اچھے اور برے کام تجویز کر دیئے ھیں اور( پیغمبراکرم(ص) کے ذریعہ) سکھا دئیے ھیں ۔

اس Ù†Û’ تمہاری عمریں مقررومعین کر دی ھیں اور تمہاری طرف ایسی کتاب بھیجی Ú¾Û’ جس میں ھر چیز کا کھلا کھلا بیان Ú¾Û’Û” اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ زندگی دے کر مدتوں تم میں رکھا، یہاں تک کہ خداوندکریم Ù†Û’ قرآن مجیدمیں اپنے نبی(ص)(ص)Ú©Û’ لئے اور تمہارے لئے دین Ú©Ùˆ پسند کر لیا اسے کامل کر دیا۔ پیغمبر اکرم (ص)Ú©Û’ ذریعہ پسندیدہ اور نا پسندیدہ افعال (Ú©ÛŒ تفصیل)اور اوامر Ùˆ نواھی تم تک پھنچا دیئے ØŒ اس Ù†Û’ اپنے دلائل تمہارے سامنے رکھ دئیے ،اور تم پر اپنی حجت  قائم کر دی اور (آنے والے)سخت عذاب سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ Ú¾ÛŒ خبردار کر دیا Û”[2]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next