اصلاح امت اور حضرت علی علیه السلام



اے سائل بتا !اللہ تعالی نے تجھے کس طرح خلق کیا ھے ؟کیا اس نے تجھے تیری مرضی کے مطابق پیدا کیا یا اپنی مرضی کے مطابق ؟

وہ کھنے لگا کہ اس نے مجھے اپنی مرضی کے مطابق پیدا کیا ھے۔

حضرت نے پھر پوچھا :

کیا تمہاری موت اسی کی مرضی کے مطابق ھو گی یاتیری مرضی کے مطابق؟وہ کھنے لگا کہ میری موت اسی کی مرضی کے مطابق ھو گی جس طرح وہ چاھے گااسی طرح موت دے گا۔

حضرت نے ارشاد فرمایا :

اٴلکَ مشیّہ فوق مشیّة اللّٰہ ام لک مشیّہ مع مشیّة اللّٰہ اٴولکَ مشیّة دون مشیّةاللہ فاِن قلت لکَ مشیّة فوقَ مشیّةاللّٰہ فقد ادعیت الغلبہ للّٰہ تعالیٰ واِن قلتَ لک مشیّہَ مع مشیّة اللہ فقد اِدعیت اَلشرکہ واِن قلتَ مشیتّي دون مشیتہ فقد اِکتیفت بمشیّتک دون مشیّةاللہ۔

کیا تیری مشیت اللہ کی مشیت سے ما فوق ھے ؟یا تیری مشیت اللہ کی مشیت کے برابرھے ؟یا تیری مشیت اللہ کی مشیت کے علاوہ ھے؟اگر تم نے یہ کھاکہ تیری مشیت اللہ کی مشیت سے مافوق ھے تو تم نے اللہ پرغلبہ کا دعوی کیا ھے اور اگر تم نے کھاکہ میری مشےت اللہ کی مشیت کے برابر ھے تو تم نے اللہ کے ساتھ شریک ھونے کا دعوی کیا اور اگر تم نے یہ کھاکہ میری مشیت اللہ کی مشیت کے علاوہ ھے تو پھر تم نے صرف اپنی مشیت پر اکتفاء کیا اور اللہ کی مشیت کو ضروری نہ سمجھا۔

 Ù¾Ú¾Ø± حضرت Ù†Û’ اس سے ارشاد فرمایا کہ تم یہ جملہ اداکرو:

لاحول ولا قوة الاباللہ۔

اللہ تعالی کے سواکوئی طاقت اور قوت نھیں ھے ،اس نے یہ جملہ ادا کیا پھر اس نے حضرت سے عرض کی کہ آپ اس کی تفسیر سے آگاہ فرما دیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next