نبی شناسی



<الله اعلم حیث یجعل رسالتہ>

الله بھتر جانتا ھے کہ اپنی رسالت کو کھاں رکھے گا۔(۷)

رسول اکرم  فرماتے ھیں:

”ولا بعث الله نبیاً ولا رسولاً حتی یستکمل العقل ویکون عقلہ افضل من جمیع عقول امتہ“

خدا نے کسی نبی یا رسول کو مبعوث نھیں کیا مگر یہ کہ اس نے اپنی عقل کو کامل کرلیا ھو اوراس کی عقل اپنی امت کی عقل سے کامل وافضل ھوگئی ھو۔ (۸)

امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں:

” ان الله وجدقلب محمدٍ افضل القلوب واوعا ھا فاختارہ لنبوتہ“

خداوندعالم Ù†Û’ رسول Ú©Û’ قلب Ùˆ روح کوتمام قلوب میں بھترین اور افضل پایا اور پھر آپ  Ú©Ùˆ بحیثیت نبی مبعوث کردیا۔(Û¹)

وحی رسالتی، الھام (معنائے سوم وحی) کے مانند غیبی خبر اور ھدایت الٰھی سے بھرور ھونا ھے لیکن اس فرق کے ساتھ کہ الھام میں، الھام ھونے والے شخص کو اس کے سرچشمہ اور منبع کا علم نھیں ھوپاتا ھے جب کہ وحی میں، جس شخص (نبی) پر وحی ھوتی ھے اس کوو حی کا سرچشمہ اور منبع معلوم ھوتا ھے اور اسی وجہ سے انبیاء ورسول آسمانی الھامات ، پیغامات اور خبرو وحی کے نازل ھوتے وقت ھر گز حیرت و اشتباہ یا غلطی کا شکار نھیں ھوتے ھیں۔

زرارہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال کیا: آخر رسول کس طرح مطمئن ھوگئے تھے کہ جو کچھ ان تک پھونچ رھا ھے وہ وحی خدا ھے نہ کہ وسوسہٴ شیطانی؟ امام نے فرمایا: ”ان الله اذا اتخذ عبداً انزل علیہ السکینة والوقار فکان الذی یاتیہ من قبل الله مثل الذی یراہ بعینہ“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 next