تقيہ ايک قرآني اصول

تأليف :غلام مرتضي انصاري


امام هادي(ع) کا دوران امامت (۲۲۰ ـ ۲۵۴ھ)بھی سخت ترین دور تھا ، جس کی سب سے بڑی دلیل یہ هے کہ بنی عباس کے خلفاء اور حکمران، آپ پر ہر وقت پہرہ لگائےرکھتے تھے . چنانچہ متوكل(۲۳۲ـ۲۴۷)نے شدت کے ساتھ امام(ع)کی فعاليت کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا تھا .اس کے لئے متوكل مجبور ہوا کہ آپ کو شدیداً كنٹرول میں رکھنے کیلئے مدينه سے سامرا (دارالخلافہ) منتقل کیاجائے .جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ عباسیوں کے ایک گروہ نے متوکل کو خط لکھا کہ لوگ امام ہادی کے گرویدہ ہورہے ہیں جو تمھاری حکومت کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے . اوراگر تم مكہ اور مدينه چاہتے ہو تو علي ابن محمدکو مدينه سے نکال کر کہیں اور منتقل کردے . (20 )

امام(ع) کے سیاسی اوضاع کی شناخت کیلئے اتنا ہی کافی ہے . اور اب اس دور میں اجتماعی تقیہ کے پائے جانے پر ہمارے پاس جو دلیل ہے ،انہیں بیان کروں گا :روایتوں میں ذکر ہوا ہے کہ علی ابن مہزیار نے امام سے پوچھا : کیا ہم اہل سنت کے احکام کے مطابق اموال پر مالک ہوسکتے ہیں جبکہ مکتب اہل بیت کے احکام کے مطابق اس مال پر مالک نہیں بن سکتے؟جیسے ارث وغیرہ کے احکام ہیں ،جب کہ وہ لوگ اپنے احکام کے مطابق ہم سے اموال لیتے ہیں ؟

تو امام(ع) نے فرمایا: يجوز لكم ذالك انشاءالله اذا كان مذهبكم فيه التقية منهم والمداراة لهم(21 ) يعني ہاں تمھارے لئے ایسا کرنا جائز ہے انشاءالله اگر تقيہ اور مدارات کی حالت میں ہو .

امام جواد(ع) اور تقيہ

امام جواد(ع) کا دور امامت سن ۲۰۳سے ۲۲۰ ھ تک ہے جو مامون اور اس کے بھائی معتصم کی حكومت کا دور ہے. امام نے بیشتر وقت مدینہ اور مرکزی حکومت سے دور رہ کر گذارا . لیکن پھر بھی مامون اور معتصم ،ام الفضل جو آپ کی زوجہ اور مامون کی بیٹی ہے ، کے ذریعے امام(ع) کے گھریلو معاملات میں جاسوسی کرنے لگے ؛ لیکن وہ قابل ذکر موارد جہاں آپ نے تقیہ کیا ہے وہ یہ ہیں:

1. امام(ع) کا نماز میں قنوت نہ پڑھنا .: اذا كانت التقية فلا تقنت وانا اتقلد هذا. (22 )

2. ایک دفعہ يحي بن اكثم کے ساتھ مناظرہ ہوا ، جب یحی نے ابوبکر اور عمر کی شان میں جعلی احادیث کو بیان کیا تو امام(ع) نے فرمایا: میں منكر فضائل نہیں ہوں ، اس کے بعد منطقي دلائل کے ذریعے ان احادیث کے جعلی ہونے کو ثابت کرنے لگا . (23 )

امام حسن العسكري(ع) اور تقيہ

امام عسكري(ع) کا دور امامت اگرچہ بہت ہی مختصر ہے (۲۵۴ ـ ۲۶۰) لیکن اپنے بابا کے دور امامت سے کئی درجہ زیادہ سخت اور مشکل ہے .اس دور کے آغاز میں معتز(۲۵۲ ـ ۲۵۵) نے آپ کو آل ابوطالب (ع)کے کچھ افراد کے ساتھ قید کئے . اس کے بعد مهدي(۲۵۵ـ۲۵۶)عباسی نے بھی یہی رویہ اختیار کیا ، یہاں تک کہ آپ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی . (24 )

لیکن وہ اس مکروہ ارادے میں کامیاب نہیں ہوا . لیکن آخر کار معتمد(۲۵۶ـ۲۷۹) جس نے یہ سن رکھا تھا کہ امام عسكري(ع) کی اولاد میں سے ایک فرزند آئے گا جو ظلم و بربریت کو ختم کرے گا ؛امام اور ان کے خاندان پر کڑی نظر اور پہرہ ڈال رکھا تھا ، تاکہ وہ فرزند اس دنیا میں نہ آنے پائے . آخرکار اس نے امام(ع) کو شهید کیا .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 next