تقيہ ايک قرآني اصول

تأليف :غلام مرتضي انصاري


تقیہ کا بہترین فائدہ شہیدوں کے خون کی حفاظت ہے .یعنی پوری تاریخ میں شیعیان علی (ع) مظلوم واقع ہوتے رہے ہیں. جب بھی ظالموں کے مظالم کا نشانہ بنتےتھے تقیہ کرکے اپني جان بچاتےتھے.

چنانچہ امام صادق (ع)فرماتے هيں: اے ہمارے شیعو! تم، لوگوں کے درمیان ایسے ہو جیسے پرندوں کے درمیان شہد کی مکھی ہے . اگر پرندوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ شہد کی مکھی کے پیٹ میں شہد موجود ہے ، تو سارے شهد کي مکھیوں کو کھاجاتے اور ایک بھی زندہ نہیں چھوڑتے ؛ اسي طرح اگر لوگوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ تمھارے دلوں میں ہم اہل بیت (ع) کی محبت موجود ہے تو تمھیں زخم زبان کے ذریعے کھا جائيں گے اور ہر وقت تمھاری غیبت اور بدگمانی میں مصروف رہيں گے . خدا ان لوگوں پر اپنی رحمت نازل کرے جو ہماری ولایت کو مانتے ہيں.(1 )

• اسلام کی حفاظت اور تقویت

یہ تقیہ کا دوسرا فائدہ ہے کہ اہل بیت (ع)، اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت اور تقویت کیلئے زیادہ کوشش کرتے تھے ، تاکہ اسلامی معاشرہ ایک واحد اور قدرت مند معاشرہ بنے ، تاکہ اسلام دشمن عناصر کبھی بھی اس معاشرے پر آنکھ اٹھانے کی جرأت نہ کرسکيں .

اس عظیم مقصد کے حصول کے خاطر ائمه طاهرين(ع) اپنے چاہنے والوں کو سخت تاکید فرماتے تھے .جيسا که حديث ميں آيا هے: قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى الصَّادِقِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ع وَ عِنْدَهُ نَفَرٌ مِنَ الشِّيعَةِ فَسَمِعْتُهُ وَ هُوَ يَقُولُ مَعَاشِرَ الشِّيعَةِ كُونُوا لَنَا زَيْناً وَ لَا تَكُونُوا عَلَيْنَا شَيْناً قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْناً احْفَظُوا أَلْسِنَتَكُمْ وَ كُفُّوہا عَنِ الْفُضُولِ وَ قَبِيحِ الْقَوْل.(2 )

چنانچه امام صادق(ع)فرماتے ہیں : اے ہمارے شیعو! خبردار! کوئی ایسا کام انجام نہ دیں ، جوہماری مذمت کا سبب بنے . لوگوں کے ساتھ اچھی گفتگو کیا کریں ، اپنی زبانوں کی حفاظت کریں اور فضول اور نازیبا باتیں کرنے سے باز آئیں .

عَنْ هِشَامٍ الْكِنْدِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع يَقُولُ إِيَّاكُمْ أَنْ تَعْمَلُوا عَمَلًا نُعَيَّرُ بہ فَإِنَّ وَلَدَ السَّوْءِ يُعَيَّرُ وَالِدُهُ بِعَمَلِهِ كُونُوا لِمَنِ انْقَطَعْتُمْ إِلَيْهِ زَيْناً وَ لَا تَكُونُوا عَلَيْهِ شَيْناً صَلُّوا فِي عَشَائِرِهِمْ وَ عُودُوا مَرْضَاهُمْ وَ اشْهَدُوا جَنَائِزَهُمْ وَ لَا يَسْبِقُونَكُمْ إِلَى شَيْ‏ءٍ مِنَ الْخَيْرِ فَأَنْتُمْ أَوْلَى بہ مِنْهُمْ وَ اللَّهِ مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْ‏ءٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الْخَبْ‏ءِ قُلْتُ وَ مَا الْخَبْ‏ءُ قَالَ التَّقِيَّة.(3 )

راوی کہتا ہے کہ امام صادق(ع) نے فرمایا: خبردار ! تم کوئی ایسا کام کر نہ بیٹھيں جس کی وجہ سے هميں ذلت اٹھانا پڑے کیونکہ جب بھی کوئی اولاد برا کام کرتی ہے تو اس کے والدین کی لوگ مذمت کرنے لگتے ہیں.جب کسی سے دوستی کرنے لگے اور اس کی خاطر دوسروں سے دوری اختیار کرے ؛ اس کیلئے زینت کاباعث بنیں نہ مذمت اور بدنامی کاباعث . برادران اہل سنت کی نماز جماعت میں شرکت کریں ، ان کے مرنے والوں کے جنازے میں شریک ہو جائیں ، ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ تم سے کار خیر میں آگے ہو ں ، کیوں کہ اچھے کاموں میں تم لوگ ان سے زیادہ سزاوار ہیں . خدا کی قسم ! خبأسے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے . کسی نے سوال کیا : اے فرزند رسول (ص ) خبأ سے کیا مراد ہے ؟! تو امام نے جواب دیا : اس سے مرادتقیہ هے .

عَنْ أَبِي أُسَامَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع يَقُولُ عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَ الْوَرَعِ وَ الِاجْتِهَادِ وَ صِدْقِ الْحَدِيثِ وَ أَدَاءِ الْأَمَانَةِ وَ حُسْنِ الْخُلُقِ وَ حُسْنِ الْجِوَارِ وَ كُونُوا دُعَاةً إِلَى أَنْفُسِكُمْ بِغَيْرِ أَلْسِنَتِكُمْ وَ كُونُوا زَيْناً وَ لَا تَكُونُوا شَيْناً وَ عَلَيْكُمْ بِطُولِ الرُّكُوعِ وَ السُّجُودِ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَطَالَ الرُّكُوعَ وَ السُّجُودَ هَتَفَ إِبْلِيسُ مِنْ خَلْفِهِ وَ قَالَ يَا وَيْلَهُ أَطَاعَ وَ عَصَيْتُ وَ سَجَدَ وَ أَبَيْت.(4 )

راوی کہتا ہے کہ میں نے امام صادق سے سنا کہ آپ فرمارہے تھے : تم پر لازم ہے کہ تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کرے ،کوشش اور تلاش کرے، سچ بات،امانت میں دیانت داری دکھائے ،اچھے اخلاق کا مالک بنے، اور اچھا پڑوسی بنے،اور لوگوں کو زبانی نہیں بلکہ اپنے کردار کے ذریعے اچھائی کی طرف بلائیں .اور ہمارے لئے باعث افتخار بنے نہ باعث ذلت اور رسوائی.اور تم پر لازم ہے کہ طولانی رکوع اور سجدے کیا کریں ؛ جب تم میں سے کوئی رکوع اور سجود کو طول دیتا ہے تو اس وقت شیطان اس کے پیچھے سے چیخ وپکار کرنےلگتا هے ، اور کهتا هے : واویلا ! اس نے خدا کی اطاعت اوربندگی کی، ليکن میں نے نافرمانی کی ، اس نے خدا کیلئے سجدہ کیا اور میں نے انکار کیا .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 next