وہابیت کے چہرے



تفسیر بغوی کامطالعہ کرنے کے بعد آپ کو یہ بخوبی معلوم ھوجائے گا کہ وہابیوں نے بزرگانِ دین اور اسلاف صالح پر کتنا بڑا بہتان لگایا ھے۔

 

 

چھٹی فصل

 

وہابی اور مسلمان

 

وہابیوں کی سب سے بڑی بدعت

وہابیوں کا عقیدہ یہ ھے کہ دنیا میں صرف وہابی ہی اصل موحّد ہیں اور ان کے علاوہ بقیہ تمام مسلمان مشرک ہیں،لہٰذا انہیں یا ان کی اولادوں کو قتل کرنا اور ان کا مال لوٹنا جائز ھے اور ان کے علاقے (ممالک) کفر و شرک کے علاقوں (ممالک) میں شامل ہیں۔

اس فرقہ کا عقیدہ ھے کہ جب تک کوئی مسلمان بھی رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)خدا کی مسجد یا قبر اور ان کی زیارت کی نیت سے مدینہ جائے گا یا آپ سے شفاعت طلب کرے گا اس کے لئے ”لا الٰہ الا اللّٰہ“ اور ”محمّد رسول اللّٰہ “کی گواہی دینا بے فائدہ ھے۔

ان لوگوں کا کہنا ھے کہ جو مسلمان بھی مذکورہ باتوں کا عقیدہ رکھتا ھے وہ مشرک ھے اور اس کا شرک دور جاہلیت کے مشرکوں، بت پرستوں اور ستارہ پرستوں سے بھی بدتر ھے۔ (مزید تفصیل کے لئے الرسائل العلمیہ التسع، موٴلفہ: محمد بن عبد الوہاب، ص۷۹، یاصنعانی کی تالیف: تطہیر الاعتقاد ص۱۲،ا ور ص۳۵، فتح المجید، ص۴۰وص۴۱،اور رسالہٴ اربع قواعد نیز رسالہٴ کشف الشبہات،موٴلفہ: محمد بن عبد الوہاب یا وہابیوں کی دوسری اہم کتابیں ملاحظہ فرمایئے)

محمدبن عبد الوہاب نے کشف الشبہات نامی رسالہ میں تقریباً ۲۴ بار (اپنے پیرووں کے علاوہ)تمام مسلمانوں کے لئے شرک اور مشرک جیسے الفاظ استعمال کئے ہیں اور بیس (۲۰) بار انہیں کفار، بت پرست، مرتد، منکرتوحید، دشمن توحید، دشمن خدا اور اسلام کا مدعی کہا ھے اور عبد الوہاب کے پیرووں نے بھی اپنی کتابوں میں یہی سب کچھ تحریر کیا ھے۔

بھلا بتایئے، کیا واقعاً وہابیوں نے یہ عقیدہ اسلاف کے اجماع سے حاصل کیا ھے؟ یا انھوں نے دین میں یہ ایک خطرناک بدعت ایجاد کی ھے؟۔

اس سلسلہ میں ابن حزم نے یہ بنیادی قاعدہ و قانون بیان کیا ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next