وہابیت کے چہرے



کیا وہابیوں نے اتنے عظیم اسلامی سماج اور معاشرہ کی بھلائی کے لئے واقعاً کبھی غور و فکرسے کام لیا ھے؟۔

کیا انھوں نے اسلامی ممالک کو استعماری طاقتوں سے محفوظ رکھنے کے بارے میں کبھی کچھ سوچاھے؟۔

 Ú©ÛŒØ§ اسلامی ممالک پر مغربی ملکوں Ú©Û’ تسلط کا وہابیوں Ú©Û’ اوپر کوئی اثر پڑا Ú¾Û’ØŸÛ”

اسلامی ممالک میں عیسائیوں اور صہیونیوں کے نفوذ اور قبضوں کے مقابلہ میں آج تک وہابیوں نے کیا کیا ؟۔

واقعاً! ان کی طرفداری کرنے اور اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر ان کا استقبال کرنے، اور مسلمانوں کی دولت کو ان کے قدموں پر نثار کرنے، نیز ان کی عزت افزائی کے علاوہ ان لوگوں نے اور کیا حکمت عملی اختیار کی ؟۔

یہ بات روز روشن کی طرح واضح ھے کہ جو آدمی بھی اپنی آنکھیں کھول کر دیکھے گا اسے بخوبی یہ حقیقت نظر آ جائے گی کہ اسلامی ممالک کی سرحدوں کے اندر وہابی حضرات استعماری طاقتوں کے سب سے پہلے خدمتگار ہیں۔

صرف یہی نہیں! بلکہ اگر محمد بن عبد الوہاب اور ان کے بعد پیدا ھونے والے وہابیوں کے دوسرے لیڈروں کے باقیماندہ آثار کا جائزہ لیا جائے توان کے یہاں قوم کی تعمیر و ترقی، سماج میں عدل و انصاف کے نفاذ، مظلوم کی اعانت اور جہالت سے مقابلہ کا کوئی وجود نہیں ملتا ھے۔

حتی کہ اپنی روزہ مرہ کی زندگی کی فلاح و بہبود، علمی، اقتصادی اور سماجی پیشرفت کے لئے ان کا کوئی مثبت اقدام نظر نہیں آتا بلکہ صرف مسلمانوں کی تکفیر، انہیں واجب القتل قرار دینے یا انہیں قتل کرنے اور ان کا مال لوٹنے کے علاوہ آپ کو ان کے یہاں کسی قسم کی بھی صلح و آشتی کا کوئی پہلو نظر نہ آئے گا!!

وہابیوں کو اگر کسی چیز سے چڑھ ھے تو وہ قبر اور مسجد ھے یا وہ شخص جو انہیں یہ کہتا دکھائی دے: اے پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)! آپ خدا کی بارگاہ میں میری شفاعت فرما دیجئے گا!!

وہابیوں کا صرف یہی ایک کام ھے اور اس کے علاوہ کوئی اورمشغلہ نہیں ھے یہی ان کا اوڑھنا بچھونا ھے اسی کی بنا پروہ مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں، محرمات کو حلال قرار دیتے ہیں اور ہر روز ایک نیا فتنہ پیدا کرتے رہتے ہیں اوراگر مسلمانوں کے کسی نئے علاقہ پر عیسائیوں یا صہیونیوں کا قبضہ ھو جائے تو انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ھوتی ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next