وہابیت کے چہرے



Û´Û”  ابو علی خلال، حنبلیوں Ú©Û’ ایک بزرگ کہتے ہیں کہ: ”جب کبھی مجھے کوئی اہم ضرورت پیش آتی تھی تو میں جناب موسیٰ بن جعفر(ع) Ú©ÛŒ قبر پر جاکر آپ سے توسل کرتا تھا اور اپنی حاجت حاصل کرلیتا تھا“  (تاریخ بغداد، ج۱، ص۱۲۰)

۵۔ امام شافعی لکھتے ہیں: ”میں ہر روز امام ابو حنیفہ کی قبر پر جاتا ھوں، اسکے وسیلہ سے برکت پاتاھوں اور جب کوئی حاجت ھوتی ھے تو دو رکعت نماز پڑھ کر ان کی قبر پر جاتا ھوں اور وہاں خدا سے اپنی حاجت طلب کرتا ھوں اور وہ کسی تعجب کے بغیر پوری ھو جاتی ھے“۔ (تاریخ بغداد، ج۱، ص۱۲۳، مناقب ابی حنیفہ،موٴلفہ: خوارزمی، ج۲، ص۱۹۹)

Û¶Û”  ابوبکر محمد بن موٴمل کہتے ہیں: ”ایک روز میں اہل حدیث Ú©Û’ امام ابوبکر بنی خزیمہ اور ان Ú©Û’ ساتھی ابو علی ثقفی اور دوسرے متعدد بزرگوں Ú©Û’ ساتھ تھا ہم سب لوگ حضرت علی رضا(ع) Ú©ÛŒ قبر پر (طوس میں) گئے وہاں ہم Ù†Û’ ابن خزیمہ Ú©Ùˆ آپ Ú©Û’ روضہ میں آپ Ú©ÛŒ قبر Ú©Û’ سامنے نہایت ادب Ùˆ احترام اور تواضع Ú©Û’ ساتھ اس طرح گریہ کر تے دیکھا کہ اس سے ہم سب Ú©Ùˆ حیرت Ú¾Ùˆ رہی تھی“۔  (تہذیب التہذیب، ج۷، ص۳۳۹، علی بن نزار بن حیان اسدی Ú©Û’ حالات زندگی)

Û·Û” ابن تیمیہ Ù†Û’ تحریر کیا Ú¾Û’: ”امام احمد بن حنبل سے کتاب (منسک المروزی) میں پیغمبر اکر(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم)Ù… سے توسل اور (آپ Ú©ÛŒ قبر Ú©Û’ پاس)دعا نقل ھوئی Ú¾Û’ ۔ابن تیمیہ Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ ابن ابی دنیا سے اتنے ذریعوں سے نقل کیا Ú¾Û’ جو اس Ú©ÛŒ صحت Ú©ÛŒ بہترین دلیل ہیں۔  (التوسل Ùˆ الوسیلہ: ابن تیمیہ، ص۶۔۱۰۵)

جو کچھ ذکر کیا گیا ھے یہ دریا کے ایک قطرہ کی مانند ھے ورنہ بزرگوں کی سیرت و اقوال میں اس موضوع سے متعلق بے پناہ ذخیرہ موجود ھے۔

 

 

 Ú¯ÛŒØ§Ø±Ú¾ÙˆÛŒÚº فصل

 

وہابیت کے جواب میں لکھی جانے والی کتابوں کی فہرست

 

اکثراسلامی فرقوں کے علماء نے وہابیت کی بدعتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر دور میں مناظرے کئے ہیں اور کتاب و سنت نیز اپنے اسلاف کی سیرت اور اجتہاد کی روشنی میں ان کے عقائد کے ابطال میں متعدد کتابیں اور رسالے تالیف کئے ہیں۔

اپنے قارئین کی آسانی کے لئے ہم اس مقام پر بعض اہم کتابوں کی فہرست اور ان کے مصنفین اور موٴلفین کے نام ذکر کر رھے ہیں:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next