وہابیت کے چہرے



آخر کیا وجہ ھے؟ کہ یزید کی ان تمام حرکتوں کو جاننے کے باوجود یہ لوگ اسے کچھ نہیں کہتے؟ بلکہ اس کی تعریف کرتے ہیں مگر جن لوگوں نے قبر پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے شفاعت طلب کرلی یا وہ آپ کی زیارت کی نیت سے آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی قبر مبارک پر چلے گئے ان کو کافر قرار دیدیا، چاھے وہ بڑے بڑے صحابہ، تابعین یا مجتہدین کرام ہی کیوں نہ ھوں؟۔

کیا یہ سب کچھ اس لئے ھے کہ یزید نے اصحاب پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا خون بہایا، ان کی عزت و آبرو کو تاراج کیا اور ان کی ناموس کو ظالموں کے لئے مباح کر دیا تھا؟!

 

 

پانچویں فصل

 

صفات خدا کے بارے میں وہابیوں کا عقیدہ

 

اللہ تعالیٰ کے صفات کے بارے میں وہابی بالکل مجسِّمہ (جو لوگ خدا کے لئے جسم کے قائل ہیں) جیسا عقیدہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ لوگ خدا کے لئے اعضاء و جوارح کے قائل ہیں جیسے ہاتھ، پیر، آنکھ یا چہرہ وغیرہ۔۔۔۔ اس کے علاوہ اس کے لئے اٹھنے بیٹھنے، حرکت کرنے، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ھونے، نیچے یا اوپر آنے،جانے کے بالکل اسی طرح قائل ہیں جو ان الفاظ کے ظاہری معنی سے سمجھ میں آتا ھے!!

خداوند کریم ہمیں ان نادانوں Ú©ÛŒ گمراہ Ú©Ù† باتوں اور عقائد سے اپنی امان میں رکھے۔  (ھٰذہ السنیة، رسالہٴ چہارم:عبد اللطیف)   

اس بارے میں وہابی فرقہ ابن تیمیہ کا پیرو ھے اور یہ درحقیقت ”حشویہ“ کا عقیدہ ھے جو اہل حدیث ہیں اور ان کے پاس اسلامی عقائد اور فقہ و اصول کا کوئی خاص علم نہیں، اسی لئے ان لوگوں کو حدیث کے الفاظ سے جو کچھ سمجھ میں آجاتا ھے یہ اسی کو اپنا عقیدہ بنا لیتے ہیں’ ’واضح رھے کہ حشویہ کا یہ عقیدہ،یھودیوں کے مجسِّمہ فرقہ کے عقائد سے ماخوذ ھے“۔

اس سے یہ بخوبی ثابت ھو جاتا ھے کہ وہابی ایسے عقائد رکھتے ہیں جن کی تائید کے لئے وہ صحابہ یا تابعین (کے پہلے طبقہ) کے اقوال سے بطور دلیل ایک حرف بھی پیش نہیں کرسکتے پھر بھی ان لوگوں کا دعویٰ یہ ھے کہ ہمارے تمام اسلاف کا یہی عقیدہ تھا مگر اس کے ثبوت میں کوئی مستحکم اور متقن دلیل پیش کرنے کے بجائے اسے بے سر پیر کی لمبی چوڑی باتوں سے آراستہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان تمام باتوں سے بڑھ کر، وہابیت کو اپنے اس عقیدہ کی دلیل کے لئے اس ایک بات کے علاوہ اور کچھ نہ مل سکا جو ابن تیمیہ کے منھ سے نکلی تھی اور وہ بھی ایسا جھوٹ ھے جو ان کے متعصب اور سادہ لوح پیرؤوں کے علاوہ کسی کے لئے قابل قبول نہیں ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next