قیامت کی ضرورت



پس نتیجہ بحث یہ هوا :

۱۔خدا وندعالم امر و نھی کرتا ھے۔

۲۔ اس کے امر ونھی الزامی هوتے ھیں ۔

۳۔ان اوامر و نواھی کی مخالفت موجب عقوبت هوتی ھے۔

۴۔اسی عقوبت کے حقیقی (مادی)معنی ھیں اور صرف ڈرانے کے لئے نھیں ھیں ۔

لہٰذاھم کہتے ھیں کہ ان تمام مطالب کے پیش نظر قیامت کا هونا ضروری ھے اور ایک مسلمان پر قیامت کا ایمان رکھنا اس کو ضروری اور قطعی ماننا ضروری ھے۔

اور اسی بات پر مذکورہ تما م آیات دلالت کرتی ھیں، کیونکہ انھیں آیات میں وضاحت کی گئی ھے کہ قیامت وہ چیز ھے ”جس میں کوئی شک نھیں“اور یھی(یوم الحق)ھے جس میں ایک ساعت بھی کم و زیادتی نھیں هو سکتی ،اوراس قیامت کا مقصد حساب و کتاب ھے کیونکہ ھر انسان کو اس کے اعمال کی بنا پر جزا یا سزا دی جائے گی۔

انھیں آیات میں وضاحت کی گئی ھے کہ:

< لَایُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَلَا کَبِیْرَةً إلّٰا اٴِحْصَاھَا>[35]

”نہ چھوٹے گناہ کو بے قلمبند کئے چھوڑتی ھے نہ بڑے گناہ کو“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 next