قیامت کی ضرورت



قارئین کرام !    Ú¾Ù… آپ Ú©Û’ سامنے ایسی آیات قرآنی Ú©Ùˆ بیان کریںگے جن میں حشر Ùˆ نشر اور قیامت پر واضح طور پر تائید Ú©ÛŒ گئی Ú¾Û’ اور ایسی وضاحت Ú©Û’ ساتھ بیان کیا گیا Ú¾Û’ جس میں کسی قسم Ú©ÛŒ تاویل اور تقیید Ú©ÛŒ کوئی گنجائش نھیں Ú¾Û’ ،اور جن میں ذرہ برابر بھی ھیرا پھیری نھیںکی جاسکتی۔

چنانچہ ارشاد خدا وندی ھے:

<کَمَا بَدَاٴَ نَا اٴَوَّلَ خَلْقٍ نُعِیْدُہُ وَعْدًا عَلَیْنَا اٴِنَّا کُنّاَ فَاعِلِیْنَ>[21]

”جس طرح ھم نے (مخلوقات کو)پھلی بار پید ا کیا تھا (اسی طرح)دوبارہ (پیدا )کر چھوڑیں گے(یہ وہ)وعدہ (ھے جس کا کرنا)ھم پر (لازم)ھے اور ھم اسے ضرور کر کے رھیں گے“

<جَعَلَ لَھُمْ اٴَجْلاً لاَرَیْبَ فِیِہِ>[22]

”اس نے ان(کے موت)کی ایک میعاد مقرر کر دی ھے جس میں ذرا بھی شک نھیں “

<وَحَشَرْ نَا ھُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْھُمْ اَحْدًا>[23]

”اور ھم ان سبھوںکو اکٹھا کریں گے تو ان میں سے ایک کو نہ چھوڑیں گے“

< وَوُضِعَ الْکِتَابُ فَتَری الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفَقِیْنَ مِمّاَ فِیْہِ وَیَقُوْلُوْنَ یَا وَیْلَتَنَا مَالِ ھٰذَا الْکِتَابِ لَایُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَلَا کَبِیْرَةً اٴِلَّا اٴِحْصَاھَا وَوَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حاَضِرًا وَ لاَ یَظْلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا>[24]

”اور(لوگوں Ú©Û’ اعمال Ú©ÛŒ)کتاب (سامنے رکھی جائے Ú¯ÛŒ)تو تم گناہگار ÙˆÚº Ú©Ùˆ دیکھو Ú¯Û’ کہ جو Ú©Ú†Ú¾ اس میں (لکھا)Ú¾Û’ (دیکھ دیکھ کر)سھمے هوئے ھیں اور کہتے جاتے ھیں ھائے ھماری شامت یہ کیسی کتاب Ú¾Û’ کہ نہ چھوٹے Ú¾ÛŒ گناہ Ú©Ùˆ بے قلمبند کئے چھوڑتی Ú¾Û’ نہ بڑے گناہ Ú©Ùˆ اور جو Ú©Ú†Ú¾ ان لوگوں Ù†Û’ (دنیامیں) کیا تھا وہ سب (لکھاهوا)موجود پائیں Ú¯Û’ اور تیرا پرور دگار کسی پر (ذرہ برابر)ظلم نھیں کرے گا“ 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 next