قیامت کی ضرورت



کیونکہ دوسری مرتبہ کسی چیز کا پیدا کرنا یا اس کو دوبارہ بنانا پھلی پیدائش سے مختلف نھیں هو سکتا ،اور اس کو ھم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ھیں اور اس پر دلیل بھی قائم ھے۔

اور اس میںکوئی شک نھیں ھے کہ نطفہ میں اسی طرح کی صلاحیت ھے کہ وہ نطفہ سے علقہ بنے اور علقہ سے مضغہ بنے ،اور مضغہ سے جنین بنے اور جنین سے بچہ بنے اور پھر جوان هو جائے اور آخر میںبڑھاپے کی منز ل تک پهونچ جائے ،تو جو خدا ان تمام چیزوں پر قادر ھے، تووہ اس بات پر بھی قادر ھے کہ وہ تخلیق کے ان مراحل کو دوبارہ بھی انجام دے، انسان کے لئے حشر و نشر قرار دے اور ان کو دوبارہ زندہ کرے۔

 <یُحْیِ الْعِظَامَ وَھِیَ رَمِیْمٌ>[65]

” وہ ہڈیوں کو راکھ هونے کے بعد بھی زندہ کر سکتا ھے“

جیسا کہ اس نے انسان کو اس وقت بھی پیدا کیا جب کچھ نہ تھا۔

کیونکہ خدا وندا عالم کی ذات کے سامنے کوئی تعجب والی بات نھیں ھے کیونکہ اس کی ذات وہ ھے:

<اَلَّذِیْ اَنْشَاھَا اَوَّلَ مَرَّةً> [66]

”اس کو وھی زندہ کرے گا جس نے ان کو(جب یہ کچھ نہ تھے پھلی مرتبہ زندہ کیا“

اس کی ذات وہ ھے:

<اَلَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰا تِ وَ الاَرْضَ وَلَمْ یَعْیَ بِخَلْقِھِنَّ>[67]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 next