(توبه آغوش رحمت چوتها حصه)



حر کا جنت و دوزخ پر يقين تھا وہ روز قيامت پر ايمان رکھتا تھا ، يھي معني ھے روز قيامت پر ايمان رکھنے کے۔

صاحبان دل جانتے ھيں کہ ايک لمحہ کے اندر انسان کے دل ميں کيا کيا محل تيار ھوتے ھيں، باتيں بنانے والے کيا کيا کھتے ھيں اور ايک شجاع انسان کو قطعي فيصلہ لينا ھوتا ھے، اور اسي کے مطابق عمل کرنا ھوتا ھے اور يقينا اس پر تدبير اور ھوشياري سے عمل کرنا ھوتا ھے تاکہ راستہ ميں کوئي رکاوٹ اور مانع پيش نہ آجائے۔

جناب ابراھيم عليہ السلام وہ عظيم الشان سرباز تھے جنھوں نے تنھا دشمن کا مقابلہ کيا ھے اور اس طرح دشمن کے اہداف کو ناکام کيا کہ دشمن ان کي نيت سے آگاہ ھوگيا۔

حر نے بھي اپنے سامنے دونوں راستوں کو واضح پايا اور ان ميں سے ايک کو عملي جامہ پہنانے کے علاوہ کوئي چارہ کار نہ ديکھا، اپنے ارادہ پر ثابت قدم رھے ان کے ارادوں کو فقط پروبال کي ضروت تھي تاکہ شکاريوں کے تير سے بچ کر نکل سکےں۔

حر کے قدم دشمن کے جال سے نکل چکے تھے، وہ دنياداري کو پيچھے چھوڑچکے تھے، مقام ورياست اور جاہ و جلال سب پيچھے رہ گئے تھے اس وقت اگر قدموں ميں تھوڑا سا ثبات موجود ھو تو تمام آفات سے بھي گزر جائيں گے، ان کو ياد آيا کہ اس راستہ ميں کوئي مشکل و آفت بھي نھيں ھے، اگر مجاہد اپنے گھر سے قدم نکالے اور راستہ ميں ھي اس کي موت آجائے اور مقصد تک پہنچنے سے پھلے ھي اس دنيا سے کوچ کرجائے تو بھي خداوندعالم کا لطف و کرم اس کے شامل حال ھوتا ھے، اور خداوندعالم اس کو جنت الفردوس ميں جگہ دےتا ھے۔

حر ، جيسا آزاد انسان ان تين مرحلوں سے گزر چکا تھا جو واقعاًجادو تھے۔

۱۔ دشمن کي غلامي اور اس کے نفوذ سے۔

۲۔ دنياوي زرق و برق سے۔

 Û³Û”آفات Ú©Û’ مراحل سے۔

حرّ کے اندر حق و حقيقت سمجھنے کي طاقت اس حد تک تھي کہ اگر اس کو ٹکڑے ٹکڑے بھي کرڈاليں تو بھي راہ حق و حقيقت اور بہشت سے منحرف نھيں کيا جاسکتا۔ ”اوس “نے مھاجرين کو جواب ديتے ھوا کھا: (حر ّ) اپنے کو جنت و جہنم کے درميان ديکھتا ھے،اس وقت جناب حر نے کھا: خدا کي قسم ميں جنت کے مقابلہ ميں کسي بھي چيز کو اختيار نھيں کرسکتا، اور اس راستہ سے نھيں ہٹوں گا چاھے ميرے ٹکڑے ٹکڑے کردئے جائيں، اور چاھے مجھے آگ ميں جلا ديا جائے! اس کے بعد گھوڑے کو ايڑ لگائي اور امام حسين عليہ السلام کي طرف روانہ ھوگيا جيسے ھي نزديک پھونچا اپني سپر کو اُلٹا کرليا، امام حسين عليہ السلام کے ساتھيوں نے کھا: يہ شخص کوئي بھي ھے، امان چاھتا ھے، جو روتا ھوا، گريہ کرتا ھوا اور بے قراري کي صورت ميں آرھا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next