اسلامى تہذيب و تمدن ميں فن و ہنر



1_ فن معمارى ، مصورى ، خطاطى اور ظروف سازى كى صنعتيں

واضح سى بات ہے كہ دنيائے عالم كى اقوام اور ملتيں فنون سے آشنائي اور اس سے بہرہ مند ہونے كے حوالے تقدم اور تاخر كا رتبہ ركھتى ہيں ايرانى اور رومى لوگ ظہور اسلام سے صديوں قبل فنون سے آشنا ہوچكے تھے اسى ليے ظہور اسلام كے دور ميں يہ دونوں قوميںان فنون ميں چند صديوں پر محيط تاريخى ميراث كى حامل تھيں_

جزيرہ عرب ميں اسلام سے قبل مختلف فنون كے حوالے سے كوئي خاص كام نہ ہوا تھا سوائے عربى خط كے يہ خط بذات خود بہت سى فنى خوبصورتيوں كو اپنے دامن ميں سميٹنے كيلئے تيار تھا اور تيسرى صدى سے نويں صدى تك يہ ان سب محاسن كامرقع بن گياتھا_(1)

عربوں ميں بہت زيادہ اہميت كا حامل فن ،شعر اور قصيدہ گوئي كا فن تھا كہ اسلامى فتوحات نے ايكدم ان خيمہ نشين لوگوں پر ايرانيوں كے با شكوہ محلات اور يونانيوں اور روميوں كے معابد اور كليساؤں كے دروازے كھول ديے، اسى ليے آج ايرانى ، يونانى ، مصرى اور شامى فنون كا امتزاج اسلامى حكومت كے پرچم تلے مختلف طريقوں اور روشوں كى صورت ميں جلوہ افروز ہے جسے اسلامى آرٹ كہتے ہيں_(2)

پہلى صدى ہجرى كے اختتام سے اسلامى حكمرانوں نے مفتوحہ سرزمينوں ميں عظيم الشان مساجد اور محلات

--------------------------

1)ہارسٹ ولادى مير جانسن، تاريخ ہنر ، ترجمہ پرويز مرزبان ، تہران ، علمى فرہنگى ، 1359، ص 2_191_

2) كريسٹين پرايس ،تاريخ ہنر اسلامى ، ترجمہ مسعود رجب نيا ، تہران ، علمى و فرہنگى ، 1364، ص 9_

كى تعمير كا كام شروع كيا اور كوشش كى كہ قبل از اسلام كى عمارتوں سے بڑھ كر عظيم الشان اور باشكوہ آثار تخليق ہوں_ ليكن دوسرى صدى ہجرى كے آغاز سے اسلامى آرٹ ميں آہستہ آہستہ معين روايت وجود ميں آئي اور ارتقائي مراحل طے كرنے لگى ماہرين نے ايسى عمارتيں جو مرمت كى محتاج تھيں ان سے قومى اورملى خصوصيات اخذ كيں اور سب كو اسلامى فنون لطيفہ سے ہم آہنگ كيا_

اسلامى معمارى تين صورتوں يعنى مساجد ، مدارس اور مقبرے يا متبرك مقامات ميں ظاہرہوئي _ دمشق كى جامع مسجد جو كے وليد كے زمانے ميں ( 87 سے 96 ہجري)جيوپيٹر ( روم كے خداوں كا خدا) كے معبدكى جگہ تعمير كى گئي اسلام كے قديم ترين آثار ميں شما رہوتى ہے_(1)



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next