اسلامى تہذيب و تمدن ميں فن و ہنر



بلا شبہ ايك تو مسلمانوں كے صليبى جنگوں ميں تعلقات اور دوسراقرون وسطى كے دوستانہ روابط اسلامى معمارى كو سرزمين مغرب ميں پھيلانے كے باعث بنے _(1) ڈالور كى كتاب ''پيرس كى تاريخ '' ميں ملتا ہے كہ '' پيرس كے نٹرڈام كليسا كو بنانے كيلئے اسلامى معماروں كے ايك گروہ كى خدمات لى گئي_(2) اسپين ميں اسلامى حكومت كے دوران اكثر عمارتوں ميں اسلامى فنون كو عيسائي فنون پر برترى حاصل تھى مثلا مشہور محل سقوبيہ جو گيارھويں صدى عيسوى ميں الفانس ششم كے حكم سے بنايا گيا تھا_(3)

موسيولونر ميں لكھتا ہے كہ '' فرانس كے بہت سے كليساؤں ميں مسلمانوں كى معمارى كے اثرات واضح محسوس ہوتے ہيں'' (4) اسى طرح اسلامى فن معمارى كے ايك ماہر موسيو پريس كا يہ نظريہ ہے كہ '' يورپ ميں سولھويں صدى كے آخر تك خوبصورت ميناروں كا جو رواج تھا ان كے ڈيزائن مسلمانوں سے ليے گئے تھے''_(5)

-----------------------

1) سابقہ حوالہ، ص 8_47 ، ٹوماس واكر آرنولڈ و آلفرد گيوم ،سابقہ حوالہ، ص 3_222_

2) سابقہ حوالہ ص 5_224 ، ارنست كونل ، سابقہ حوالہ ، ص 47، 65_

3) گوسٹاو لوپوں ، سابقہ حوالہ، ص 714_

4) كريستين پرايس ، سابقہ حوالہ، ص 117_

5) گوسٹاؤ لولون ، سابقہ حوالہ ، ص 714_

           

اسلامى تہذيب كے جمود كے اندرونى اور بيرونى اسباب

الف : بيرونى اسباب

1_ صليبى جنگيں



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next