خداوند عالم کی مرضی کو اپنی خواھشات کے پر ترجیح دینا



 

ھم نے ”اپنی خواھش کو خدا کی مرضی کے اوپر ترجیح دینے والے شخص کے بارے میں “تفصیلی گفتگو کی ھے اور اب انشاء الله”خدا کی مرضی کو اپنی مرضی پر ترجیح دینے والے کے بارے میں “گفتگو کریں گے ۔لیکن اصل بحث چھیڑنے سے پھلے ھم ان تمام روایات کوان کے حوالوں کے ساتھ بیان کر رھے ھیں جن میں اس حدیث قدسی کا تذکرہ ھے ۔

شیخ صدوق(رح)Ù†Û’ اپنی کتاب”خصال“میں اپنی سند Ú©Û’ ساتھ امام محمد باقر (ع)  سے روایت نقل Ú©ÛŒ Ú¾Û’ آپ Ù†Û’ فرمایا کہ :

<ان اللهعزوجل یقول:بجلالی وجمالی وبھائی وعلا ئی وارتفاعی لایوٴثر عبد ھوای علیٰ ھواہ الاجعلت غناہ فی نفسہ،وھمّہ فی آخرتہ،وکففت عنہ ضیعتہ،وضمنت السموات والارض رزقہ،وکنت لہ من وراء تجارةکل تاجر>[1]

خداوند عالم کا ارشاد ھے :”میرے جلال وجمال،حسن ،ارتفاع اوربلندی کی قسم کوئی بندہ اپنی خواھش پر میری مرضی کو ترجیح نھیں دیگامگر یہ کہ میں اسکے نفس کے اندر استغناپیدا کردوںگا اور اسکی پونجی کا ذمہ دار رھوں گا۔زمین وآسمان اسکے رزق کے ضامن ھیں اور میں اسکے لئے ھر تاجر کی تجارت سے بہتر ھوں“

شیخ صدوق Ù†Û’ ”ثواب الاعمال“میںامام زین العابدین  (ع) سے یہ روایت مع سند نقل Ú©ÛŒ Ú¾Û’<انّ اللهعزّوجل یقول:وعزّتی وعظمتی وجلالی Ùˆ بھائی وعلوّی وارتفاع مکانی لایوٴثرعبد ھوای علیٰ ھواہ الاجعلت ھمہ فی آخرتہ،وغناہ فی قلبہ،وکففت علیہ ضیعتہ،وضمنت السمٰوات والارض رزقہ،واٴتتہ الدنیا ÙˆÚ¾ÛŒ راغمة>[2]

”آپ نے فرمایا کہ خداوند عزوجل ارشاد فرماتا ھے: میری عزت، عظمت، جلالت، مال، رفعت اور میرے مکان کی بلندی اور ارتفاع کی قسم کوئی بندہ میری مرضی کو اپنی خواھش پر ترجیح نھیں دیگامگر یہ کہ میں اس کی کل فکر اس کی آخرت کے لئے قرار دیدونگااوراسکے قلب میںاستغنا پیدا کر دونگااور اس کی پونجی کا ذمہ دار رھونگا ۔ آسمان و زمین اسکے رزق کے ضامن ھیں اور اسکے سامنے جب دنیا آئے گی تو اسکی ناک رگڑی ھوئی ھوگی“

ابن فھد حلی(رح)Ù†Û’ اپنی کتاب ”عدةالداعی“میں رسول الله  (ص)سے یہ روایت نقل Ú©ÛŒ Ú¾Û’ :کہ خداوند عالم ارشاد فرماتا Ú¾Û’ :

<وعزّتی وجلالی وعظمتی وکبریائی ونوری وعلوّی وارتفاع مکانی لایوٴثرعبد ھوای علیٰ ھواہ،الا استحفظتہ ملا ئکتی وکفّلت السمٰوات والارض رزقة،وکنت لہ من وراء تجارةکل تاجر،واٴتتہ الدنیا وھی راغمة>[3]

”میری عزت ،جلالت،عظمت،کبریائی،نور،بلندی اور رفیع مقام کی قسم کوئی بندہ میری (خواھش )مرضی کو اپنی خواھش پر ترجیح نھیں دیگامگر یہ کہ ملائکہ اسکی حفاظت کرینگے ۔آسمان اور زمین اسکے رزق کے ذمہ دار ھیں اور ھر تاجر کی تجارت کے پس پشت میں اسکے ساتھ موجود ھوں اور دنیا اسکے سامنے ذلت و رسوائی کے ساتھ حاضر ھوگی“



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next