دنیا کو حقیر جاننا اور آخرت کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھنا(دوسرا حصه)



”ولو فکروا فی عظیم القدرة وجسیم النعمة لرجعواالی الطریق وخافوا عذاب الحریق۔ ولٰکن القلوب علیلة والبصائر مدخولة اَلاٰ ینظرون الی صغیر ما خلق کیف اَحْکَمَ خلقہ واٴتقن ترکیبہ وفلق لہ السمع والبصرو سوّی لہ العظم والبشر․․․“

”اور اگر لوگ خدائے متعال کی عظمت وبزرگی اور اس کی بیشمار نعمتوں کے بارے میں غور وخوض کرتے، تو وہ راہ راست کی طرف پلٹتے اور جہنم کی دہکتی آگ کے عذاب سے ڈرتے، لیکن ان کے دل بیمارہیں اور ان کی فکرو بصیرت میں عیب ہے ۔ کیا وہ سب سے چھوٹی مخلوق کے بارے میں غور نہیں کرتے کہ کس طرح اس کی پیدائش کو منظم و مستحکم بنایا گیا ہے اور اس کی ترکیب کو کامل صورت دی گئی ہے؟! اس کے لئے کان اور آنکھیں پیدا کی گئی ہیں اور اسے ہڈی اور کھال سے آراستہ کیا گیا ہے ۔“۱

اس کے ضمن میں مزید فرماتے ہیں:

          ”غور کیجئے چیونٹی اور اس Ú©Û’ چھوٹے اور نازک اندام پر کہ جسے آنکھ سے دیکھا نہیں جاسکتا اور غور Ùˆ فکر سے اس Ú©ÛŒ خلقت Ú©ÛŒ کیفیت کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، کس طرح یہ اپنے راستہ Ú©Ùˆ Ø·Û’ کرتی ہے اور رزق Ú©Ùˆ حاصل کرنے Ú©Û’ لئے تلاش کرتی ہے Û” دانہ Ú©Ùˆ اپنے سوراخ Ú©Û’ ذریعہ Ù„Û’ جاکر انبار کرتی ہے Û” گرمیوںکے دنوں میں اپنے لئے سردیوں کا اہتمام کرتی ہے، سوراخ Ú©Û’ اندر جاتے وقت باہر آنے کا خیال بھی رکھتی ہے، اس کا رزق منظور شدہ ہے، اسے اپنی ضرورت Ú©Û’ مطابق روزی ملتی رہتی ہے Û” نعمت دینے والے Ù†Û’ اسے فراموش نہیں کیا ہے اور پاداش دینے والے Ù†Û’ اسے محروم نہیں کیا ہے، اگر چہ ایک خشک اور سخت پتھر پر رہائش کرتی “

          حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام ایک مفصل روایت نقل فرماتے ہیں : زینب نامی ایک عطر فروش پیغمبر اکرم  (صلی الله علیه Ùˆ آله وسلم) Ú©Û’ گھر آیا اور خدائے متعال Ú©ÛŒ عظمت Ú©Û’ بارے میں سوال کیا۔ پیغمبر اسلام  (صلی الله علیه Ùˆ آله وسلم) Ù†Û’ جواب میں ساتوں آسمانوں اور کہکشانوں کا موازنہ کرتے ہوئے ان میں ایک  دوسرے Ú©ÛŒ بہ نسبت حقیر اور پست ہونے Ú©Ùˆ بیان کیا، من جملہ فرمایا:

          ”یہ زمین، اپنے اندر اوراپنے اوپر موجود تمام چیزوں Ú©Û’ ساتھ، اس پر احاطہ کرنے والے آسمان Ú©Û’ مقابلہ میں اس انگوٹھی Ú©Û’ مانند ہے جوایک وسیع بیابان میں Ù¾Ú‘ÛŒ ہو، اسی طرح ہمارا آسمان دوسرے آسمانوں Ú©Û’ مقابلہ میں ایک انگوٹھی Ú©Û’ مانند ہے جو بیابان میں Ù¾Ú‘ÛŒ ہو“  Û²

          یہی نسبت تمام عوالم Ú©ÛŒ اپنے سے بالا تر عالم Ú©Û’ مقابلہ میں ہے یہاں تک کہ ساتویں آسمان تک اور ساتواں آسمان بھی عرش Ùˆ کرسی Ú©Û’ ساتھ موازنہ Ú©ÛŒ صورت بہت حقیر Ùˆ معمولی ہے!

          کائنات Ú©ÛŒ وسعت اور اس Ú©ÛŒ عظمت Ú©Û’ بارے میں غور Ùˆ خوض کرنے کا حیرت انگیز اثر یہ ہے

-----------------------------------------------



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next