دنیا کو حقیر جاننا اور آخرت کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھنا(دوسرا حصه)



          (پیغمبروں Ú©Ùˆ ڈرانے والوں Ú©ÛŒ حیثیت سے تعارف کرانے میں تاکید اس لئے ہے کہ ان لوگوں Ú©Û’ لئے ڈرانا زیادہ موٴثر ہے بہ نسبت نیک اعمال Ú©Ùˆ انجام دینے Ú©ÛŒ بشارت دینے سے )

          خوف خدا ‘ منجملہ ان حالات میں سے ہے جس سے انسان Ú©Û’ لئے بہت سے فوائدے ہیں‘ خاص کر اگر یہ ملکہ Ú©ÛŒ صورت میں حاصل ہو جائے‘ جیسا کہ بیان کیا گیا‘ اس Ú©Û’ من جملہ آثار Ùˆ فوائد میں خدا Ú©ÛŒ یاد اور اس Ú©ÛŒ طرف عمیق توجہ ہے Û” اگرچہ یہاں پر علمی مسائل پر بحث کرنے Ú©ÛŒ گنجائش نہیں ہے لیکن بہتر سمجھنے Ú©Û’ لئے خدا Ú©Û’ خوف Ú©Û’ بارے میں نقل Ú©ÛŒ گئی روایتوں اور خوف الہٰی کا انسان Ú©Û’ قلب Ùˆ روح پر Ù¾Ú‘Ù†Û’ والے گہرے اثرات سے مربوط بعض مسائل پر روشنی ڈالیں Ú¯Û’:

خوف وخشیت کی حقیقت و ماہیت:

          من جملہ بحثوں میں ایک بحث یہ ہے کہ خوف Ú©ÛŒ حقیقت کیا ہے اور کونسے عوامل اس Ú©Û’ پیدا ہونے میں موثر ہیں اور اس Ú©Û’ کونسے آثار ہیں؟ کیا خوف Ùˆ خشیت میں کوئی فرق ہے؟ ایسی بحثیں بیشتر لغوی پہلو رکھتی ہیں اور مناسب ہے خوف Ùˆ خشیت Ú©ÛŒ حقیقت اور ان Ú©Û’ فرق Ú©Ùˆ سمجھنے Ú©Û’ لئے آیات Ùˆ روایات پر بحث Ú©ÛŒ جائے Û” آیات Ùˆ روایات میں خوف Ùˆ خشیت Ú©Û’ عملی مواقع Ú©Û’ پیش نظر ان دونوں میں کوئی نمایاں فرق کا مشاہدہ نہیں ہوتا ہے بلکہ بعض مواقع پر ایک دوسرے Ú©ÛŒ جگہ پر بھی استعمال ہوئے ہیں Û”

          جب انسان عظمت الہٰی ا دراک Ùˆ احساس کرتا ہے تو اس میں اپنی ناکامی Ùˆ حقارت کا احساس اورخضوع Ùˆ خشوع پیدا ہوتا ہے Û” اس نفسیاتی حالت اور رد عمل Ú©Ùˆ خدائے متعال Ù†Û’ انسان Ú©ÛŒ سرشت میں قرار دیا ہے Û” (البتہ یہ حالت اور رد عمل خود انسان سے مخصوص نہیں ہے، بلکہ دوسری زندہ مخلوقات بھی اپنے سے قوی ترکے مقابلے میں یہ احساس رکھتی ہیں)Û” عام طور پر اس حالت Ú©ÛŒ ”خشیت“ سے بھی تعبیر Ú©ÛŒ جاتی ہے اور خوف بھی خشیت Ú©ÛŒ جکہ پر استعمال ہوتا ہے Û” جب انسان دوسرے Ú©ÛŒ عظمت Ú©Ùˆ درک کرتا ہے، حتی اگر خطرے اور نقصان کا بھی احساس نہ ہو،تب بھی وہ اپنے اندر پستی اور ناکامی Ú©ÛŒ کیفیت محسوس کرتاہے، گویا اس Ù†Û’ اپنا وجود Ú©Ú¾Ùˆ دیا ہے Û”

          بعض اوقات خوف، ترس Ú©Û’ معنی میں ایک ایسے نقصان Ú©Û’ بارے میں ہوتا ہے جس سے انسان Ú©Ùˆ سامنا ہوتا ہے، غالباً خوف اسی معنی میں استعمال ہوتا ہے Û” فطری طور پر خدائے متعال Ú©Û’ بارے میں خوف کا استعمال عذاب Ùˆ مجازات الہٰی سے ترس Ú©Û’ معنی میں ہے کہ جو انسان Ú©Û’ بُرے اعمال Ú©Û’ مقابلہ میں ممکن ہے حاصل ہو۔

          اولیاء الہٰی اور عبودیت Ùˆ بندگی Ú©Û’ بلند مقامات پر فائز افراد Ú©Û’ بارے میں، خوف، بعض اوقات عظمت الہٰی پر توجہ کرنے سے وجود میں آتا ہے اور بعض اوقات حضورا ور لقاء الہٰی سے محروم ہونے Ú©Û’ احتمال Ú©Û’ نتیجہ میں، کیونکہ لقاء الہٰی اور اس Ú©Û’ حضور میں حاضر ہونا ایک قطعی Ùˆ حتمی امر نہیں ہے اور ممکن ہے یہ زائل ہوجائے یا اصلاً محقق نہ ہو۔ اس بنا پر اس معنی پر توجہ کرنا اولیاء الہٰی Ú©Û’ خوف کا سبب ہے، کیونکہ معرفت الہٰی Ú©ÛŒ منزل پر پہنچے ہوئے انسان Ú©Û’ لئے خدا سے ملاقات اور اس Ú©Û’ حضور میں پہنچنے کا افتخار سب سے بڑی سعادت Ùˆ منزلت ہے اور ایسے افراد Ú©Û’ لئے سب سے بڑی لذت بارگاہ الہٰی میں حاضری کا احساس ہے Û” اس مرحلہ سے بڑھ کر یہ کہ ہم بخوبی درک کرتے ہیں کہ خدائے متعال Ú©ÛŒ خوشنودی کسی قدر ہمارے لئے لذّت بخش ہے Û”

          جو عاشق احساس کرتا ہے کہ اس کا معشوق اس سے محبت کرتا ہے اور اس سے راضی ہے، وہ اس امر سے ڈرتا ہے کہ کہیں اپنے معشوق Ú©ÛŒ خوشنودی، رضایت اور محبت سے محروم نہ ہو جائے، محبت Ú©ÛŒ منزل تک پہنچنے ہوئے انسان Ú©Û’ لئے یہ سب سے بڑا خوف ہے Û” اس سے Ú©Ù… درجہ کا  خوف، وہ خوف ہے جو خدا Ú©Û’ اخروی مجازات وعذاب Ú©Û’ بارے میں ہوتا ہے Û” خوف Ú©ÛŒ اس قسم Ú©Û’ بارے میں بہت سی قرآنی آیات موجود ہیں Û” یہ مرحلہ ہمارے لئے اس سے بالا تر مراحل تک پہنچنے Ú©Û’ لئے وسیلہ کا کام کرتا ہے، چونکہ ہمارے لئے خوف الہٰی Ú©ÛŒ یہ متوسط حالت ہے اس لئے کہ ہم معرفت Ú©Û’ بلند مقامات تک نہیں پہنچے ہیں Û” یہ حالت ہمارے لئے سبب  ہے کہ ہم دنیا اور اس Ú©ÛŒ لذتوں سے بے اعتنا ہوجائیں اور یہ بذات خود گناہ اور دنیوی آلودگیوں سے پرہیز کا ایک عامل ہے Û” البتہ یہ کوئی Ú©Ù… چیز نہیں ہے کہ انسان میں دنیا پرستی سے بچنے اور گناہ سے پرہیزکرنے Ú©Û’ لئے ایک داخلی عامل پیدا ہوجائے Û”

          پست ہمت لوگوں Ú©Û’ لئے‘ خدا سے خوف دنیوی مشکلات اور پریشانیوں سے خوف Ú©Û’ معنی میں ہے Û” اس امر سے خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ خدا انہیں بیمار کر دے‘ ایسا نہ ہو کہ ان Ú©ÛŒ عزت Ú†Ù„ÛŒ جائے اور وہ ذلیل Ùˆ خوار ہو جائیں اور لوگوں Ú©ÛŒ نظروں میں گر جائیں یا ڈر اورخوف اس چیز سے کہ کہیں اپنے کسی عزیز Ú©Ùˆ Ú©Ú¾Ùˆ دیں Û” (خدا پر ایمان رکھنے والوں Ú©Û’ لئے گرفتاریوں‘ مصیبتوں اور پریشانیوں سے خوف ایک قسم کا خوف الہٰی ہے اور یہ خوف اجمالی طور پر مطلوب ہے اور انبیاء کا ڈرانا اکثر اسی قسم Ú©Û’ خوف الہٰی سے مربوط ہے Û”)

خوف الہٰی کا فائدہ اور اس کا مرتبہ:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next