قلب (دل)



1- قلب (دل)

۱۶۹۰۱۔ "دل تر" کو "قلب" اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں تغیر و تبدل ہوتا رہتا ہے، اس کی مثال یوں سمجھئے جیسے ایک بیابان میں کسی پرندے کا پر کسی درخت کے تنے کے ساتھ لٹکا ہوا ہو اور ہوا اسے اوپر نیچے یا آگے پیچھے کرتی رہے۔

(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۱۲۱

۱۶۹۰۲۔ دل آنکھوں کا صحیفہ ہے۔

(حضرت علی علیہ السلام) شرح ابن ابی الحدید جلد ۲۰ ص ۴۶۔ بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۲۸۔ جلد ۷۸ ص ۱۳

۱۶۹۰۳۔ دل زبان کا خزانچی ہے۔

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم

۱۶۹۰۴۔ دل حکمت کا سرچشمہ اور کان حکمت کو وہاں تک پہنچانے کا ذریعہ ہوتے ہیں،

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم

۱۶۹۰۵۔ جب دل (حکمت سے) خالی ہو تو جسم کی لمبائی چوڑائی بیکار ہوتی ہے۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next