قلب (دل)



۱۶۹۷۰۔ جسم کو یہ بات فائدہ نہیں پہنچاتی کہ وہ بظاہر ہو تو اچھا لیکن باطن میں خراب ہو، اسی طرح تمہارے جسموں کے لئے بھی وہ چیز بے فائدہ ہے جس سے تم خوش ہو جبکہ تمہارے دل خراب ہو چکے ہوں، تمہیں یہ بات ہرگز فائدہ نہیں پہنچائے گی کہ اپنی جلد کو تو صاف ستھرا رکھو لیکن دلوں کو میلا کچیلا رہنے دو۔

(حضرت عیسیٰ علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۳۰۸

۱۶۹۷۱۔ دعائیہ کلمات: بارِ الٰہا! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جن کے لئے تُونے عصمت اولیاء کے پردے بھیجے ہیں، ان کے دلوں کو صفائے باطن کی پاکیزگی سے مخصوص فرمایا ہے، اپنے برگزیدہ بندوں کے مقام و منزلت میں انہیں فہم و حیا سے مزین فرمایا ہے، اور ان کے دل کے تمام ارادوں کو ملکوتِ سماوی کی طرف متوجہ کر دیا ہے کہ ایک حجاب سے دوسرے حجاب میں داخل ہوتے ہیں، حتیٰ کہ ان کا منتہائے مقصود تیری ذات ہی ہوتی ہے…

(امام زین العابدین علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۹۴ ص ۱۲۸

(قولِ موٴلف: ملاحظہ ہو باب "طہارت" ، "معنوی طہارت")

(۱۵)کشادہ دلی

قرآن مجید

فمن یرد اللہ……………………فی السماء (انعام/۱۲۵)

ترجمہ۔ پس جسے اللہ تعالیٰ ہدایت فرمانا چاہتا ہے تو اس کے سینے کو اسلام کے لئے کشادہ فرما دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے تو اس کے سینے کو تنگ بنا دیتا ہے، گویا وہ زور لگا کر آسمان کی طرف چڑھ رہا ہو،

الم نشرح لک صدرک…………………… (انشراح/۱)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next