قلب (دل)



۱۶۹۶۳۔ جب دل ہشاش بشاش ہوں تو امانتوں کو ان کے سپرد کرو، ارو جب بدکے ہوئے ہوں تو انہیں جانے دو،

(امام حسن عسکری) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۳۷۷ جلد ۷۰ ص ۶۰

۱۶۹۶۴۔ دل بھی اسی طرح اکتا جاتے ہیں جس طرح بدن اکتا جاتے ہیں لہٰذا (جب ایسا ہو تو) ان کے لئے لطیف حکیمانہ نکات تلاش کرو۔

(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ حکمت ۹۱ بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۶۱

(۱۴)دل کی پاکیزگی

قرآن مجید

انما یریداللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت ویطھرکم تطھرا۔ (احزاب/۳۳)

ترجمہ۔ اے اہل بیت! اللہ تو بس یہی چاہتا ہے کہ وہ تم سے ہر قسم کی نجاست کو دور رکھے اور تمہیں اس طرح پاک رکھے جس طرح پاک رکھنے کا حق ہے۔

(قولِ موٴلف: مزید آیات کے لئے ملاحظہ ہو: سورہ احزاب/۵۳، مائدہ/۴۱ اور توبہ/۱۰۸)

حدیث شریف



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next