قلب (دل)



الذین امنوا………………………تطمئن القلوب (رعد/۲۸)

ترجمہ۔ جو لوگ ایمان لے آئے ان کے دل یادِ الٰہی سے مطمئن ہوتے ہیں۔ خوب جان لو کہ ذکرِ الٰہی سے ہی دل مطمئن ہوتے ہیں۔

ھوالذی انزل…………………………مع ایمانھم… (فتح/۴)

ترجمہ۔ وہ وہی (خدا) ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں تسکین نازل فرمائی تاکہ وہ اپنے ایمان کے ساتھ ایمان کو اور بڑھا لیں…

یاتیھا الفنس المطمئنة……………………رافیة مرضیة… (فجر/۲۷۔ ۲۸)

ترجمہ۔ اے اطمینان پانے والے نفس! اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جا، ایسی حالت میں کہ تو راضی اور خوشی اور پسندیدہ ہے…

۱۶۹۳۹۔ دل حق کی تلاش میں تڑپتا رہتا ہے جب اسے حق مل جاتا ہے تو وہ مطمئن ہو کر قرار پا لیتا ہے" پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: "فمن یرداللہ ان یھدیہ یشرح صدرہ الاسلام…" یعنی جب خداوند عالم کسی کی ہدایت چاہتا ہے تو اسلام کے لئے اس کے دل کو کشادہ کر دیتا ہے…

(امام جعفر صادق علیہ السلام) مشکوٰة الانوار ص ۲۵۵۔ بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۷ نورالثقلین جلد اول ص ۷۶۶

۱۶۹۴۰۔ "دل کو جب تک حق حاصل نہ ہو جائے اس وقت تک وہ اپنے مقام سے گردن تک الٹ پیر کا شکار رہتا ہے۔ جب حق اسے حاصل ہو جاتا ہے تو وہ قرار پا لیتا ہے۔" پھر آپ نے اپنی انگلیوں کو آپس میں ملا کر فرمایا "اس طرح" اس کے بعد اس آیت کو تلاوت فرمایا: "فمن یرداللہ ان یھدیہ یشرح صدرہ الاسلام"

(امام محمد باقر علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۷



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next