قلب (دل)



۱۶۹۶۵۔ اپنے دلوں کو گناہوں کی میل کچیل سے پاک کر دو۔ اس طرح تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہو گا۔

(حضرت علی) غررالحکم

۱۶۹۶۶۔ خواہشاتِ نفسانی کی میل سے اپنے دلوں کو پاک رکھو، اس طرح تم بلند درجوں تک جا پہنچو گے۔

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم

۱۶۹۶۷۔ اپنے دلوں کو کینے سے صاف کر دو کیونکہ یہ وبا پھیلانے والی بیماری ہے۔

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم

۱۶۹۶۸۔ حضرت موسیٰ بنعمران نے عرض کیا: "پروردگارا! تیرے وہ مخصوص بندے کون ہیں جن پر تو اس دن عرش سے سایہ کرے گا جس دن تیرے سایہ کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہو گا؟" اللہ تعالیٰ نے وحی فرمائی: "جن لوگوں کے دل پاک ہوں گے…"

(امام زین العابدین علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۶۹ ص ۳۹۱)

۱۶۹۶۹۔ بندوں کے پاکیزہ دل ہی نگاہِ پروردگار کا مقام ہوتے ہیں، لہٰذا جن کے دل پاک ہوتے ہیں اللہ بھی انہی کی طرف دیکھتا ہے۔

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next