قلب (دل)



(۱۳)خوش دلی اور بددلی

۱۶۹۵۹۔ دلوں کے لئے رغبت و میلان آگے بڑھنا اور پیچھے ہٹنا ہوتا ہے، لہٰذا ان سے اس وقت کام لو جب ان میں خواہش و میلان ہو، کیونکہ دل کو مجبور کرکے کسی کام پر لگایا جائے تو اسے کچھ سجھائی نہیں دیتا۔

(حضرت علی علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۲۱۷، جلد ۷۰ ص ۶۱، شرح ابن ابی الحدید جلد ۱۹ ص ۱۱

نہج البلاغہ حکمت ۱۹۳

۱۶۹۶۰۔ دل کبھی مائل ہوتے ہیں اور کبھی اچاٹ ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا جب مائل ہوں تو اس وقت انہیں مستحبات کی بجاآوری کے لئے آمادہ کرو، اور جب اچاٹ ہوں تو واجبات و فرائض پر اکتفا کرو،

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم، شرح ابن ابی الحدید جلد ۱۹ ص ۲۱۹۔ نہج البلاغہ حکمت ۳۱۲

۱۶۹۶۱۔ دل کبھی زندہ ہوتے ہیں اور کبھی مر جاتے ہیں، جب زندہ ہوں تو انہیں مستحبات کے لئے سدھاؤ اور جب مر چکے ہوں تو صرف فرائض کو ہی کافی سمجھو،

(امام جعفر صادق علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۲۷۸

۱۶۹۶۲۔ دل کبھی مائل ہوتے ہیں کبھی اچاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی ہشاش بشاش ہوتے ہیں اور کبھی سست ہو جاتے ہیں۔ جب مائل ہوتے ہیں تو بصیرت حاصل کرتے ہیں اور سمجھتے بھی ہیں۔ جب اچاٹ ہو جاتے ہیں تو تھک جاتے ہیں اور ملول پڑ جاتے ہیں۔ جب مائل و ہشاش بشاش ہوں تو ان سے کام لو، اور جب اچاٹ و سست ہوں تو انہیں اپنے حال پر چھوڑ دو۔

(امام رضا علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۳۵۴ و ص ۳۵۷



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next