قلب (دل)



(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۱۲۲۶

۱۶۹۲۲۔ دل تین طرح کے ہوتے ہیں۔

ایک وہ جو الٹے جھکے ہوئے ہوتے ہیں جو خیر کی کسی بھی بات کو یاد نہیں رکھتے اور یہ کافروں کے دل ہیں۔

ایک وہ جن میں سیاہ نقطے ہوتے ہیں جن میں خیر اور شر باہم دست بگریبان رہتے ہیں، جو طاقتور ہوتا ہے وہ دوسرے پر غالب آ جاتا ہے اور…

ایک وہ جو کھلے ہوئے ہوتے ہیں جن میں ہمیشہ ایسے چراغ روشن رہتے ہیں جو قیامت تک بجھنے میں نہیں آتے۔ یہ دل مومنین کے دل ہوتے ہیں۔

(حضرت امام محمد باقر علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۱ کافی جلد ۲ ص ۴۲۳ حدیث ۳

۱۶۹۲۳۔ مومن کا دل ہر طرح سے پاک و صاف ہوتا ہے۔ اس میں چراغ روشن رہتا ہے جبکہ کافر کا دل سیاہ اور الٹا ہوتا ہے۔

(حضرت رسول اکرم) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۹.

(۷)بہترین دل

۱۶۹۲۴۔ یہ دل (اسرار و حکم کے) ظروف ہیں۔ ان میں بہترین دل وہ ہے جو زیادہ نگہداشت کرنے والا ہوتا ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next