قلب (دل)



۱۶۹۱۶۔ دلوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قصد، بدن کے ذریعہ اللہ تک رسائی کے لئے زیادہ بہتر ہے، نیز دلوں کی حرکتیں زیادہ مناسب ہوتی ہیں اعمال کی حرکتوں سے،

(امام جعفر صادق علیہ السلام) مشکواة الانوار ص ۲۵۷

۱۶۹۱۷۔ اللہ تعالیٰ نہ تو صورتوں کی طرف دیکھتا ہے نہ تمہارے اموال یا تمہارے اقوال کی طرف، بلکہ صرف تمہارے قلوب اعمال کو دیکھتا ہے۔

(حضرت رسول اکرم) بحار الانوار جلد ۷۷ ص ۸۸ مکارم الاخلاق، امالی شیخ اور تنبیہ الخواطر

۱۶۹۱۸۔ خداوند عالم اپنی رحمت سے ہمیں اور تمہیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو نیک بندوں کی منزل تک پہنچنے کے لئے دل کے ساتھ کوشش کرتے ہیں۔

(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۶۵

(۶)دل کی قسمیں

۱۶۹۱۹۔ دل چار طرح کے ہوتے ہی، ۱۔ وہ دل جس میں ایمان ہوتا ہے لیکن قرآن نہیں ہوتا۔ ۲۔ وہ دل جس میں ایمان بھی ہوتا ہے اور قرآن بھی۔ ۳۔ وہ دل جس میں قرآن ہوتا ہے ایمان نہیں ہوتا۔ ۴۔ وہ دل جس میں نہ ایمان ہوتا ہے نہ قرآن۔

پہلی قسم اس کھجور کے پھل کی مانند ہے جس کا ذائقہ تو مزیدار ہوتا ہے مگر اس میں خوشبو نہیں ہوتی دوسری قسم کستوری کی اس تھیلی کی مانند ہے جسے کھولا جائے یا بند رکھا جائے تو پھر بھی خوشبو سے نوازتی ہے۔ جو تیسری قسم ایمان کے پودے کی مانند ہے جس کی خوشبو تو ہوتی ہے لیکن ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔ اور جو چوتھی قسم حنطل کے پھل کی مانند ہے جس کی بو بھی خراب اور ذائقہ بھی تلخ ہوتا ہے۔

(حضرت رسول اکرم) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۶۰



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next