قلب (دل)



۱۶۹۳۵۔ جن دلوں کو خواہشات شگافتہ نہ کر سکیں، لالچ داغدار نہ کر سکے اور نعمتیں سنگدل نہ بنا سکیں وہ دل اس قابل ہوتے ہیں کہ حکمت کے ظروف قرار پائیں۔

(حضرت عیسیٰ علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۱۴ ص ۳۲۷

۱۶۹۳۶۔ تمہارا دل اس وقت تک سالم نہیں ہو سکتا جب تک کہ تم مومنین کے لئے بھی وہی کچھ پسند نہ کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔

(حضرت علی علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۸

۱۶۹۳۷۔ صحیح اور سالم ترین قلب وہ ہے جو شبہات و شکوک سے پاک ہو۔

۱۶۹۳۸۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی بھلائی چاہتا ہو تو اسے قلبِ سلیم اور اچھا خلق عطا فرما دیتا ہے۔

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم

(قولِ موٴلف: ملاحظہ ہو: باب "دل کی بیماری"

(۱۰)اطمینانِ قلب

قرآن مجید



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next