قلب (دل)



(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم

۱۶۹۰۶۔ عقل کا ٹھکانہ دماغ ہوتا ہے اور سختی اور نرمی دل میں ہوتی ہے۔

(امام جعفر صادق علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۲۵۴

(از مترجم۔ اس مقام پر علامہ طباطبائی رحمة اللہ علیہ کی تفسیر "المیزان" سے ایک طویل فلسفی گفتگو نقل کی گئی ہے، اختصار کی غرض سے ہم یہاں پر اسے ذکر نہیں کر رہے۔ جو حضرات مطالعہ کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ۲ ص ۲۲۳ تا ص ۲۲۵ میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں)۔

(قولِ موٴلف: ملاحظہ ہو، بحارالانوار جلد ۷ ص ۳۴ و ص ۳۷ "قلب کے معنی کے بارے میں علامہ مجلسی کا بیان"

نیز: ملاحظہ ہو: المجحة البیضأ جلد ۵ ص ۴ "نفس، روح، عقل اور قلب کے معانی اور ان اسماء سے کیا مراد ہے!"

(۲)دل جسم کا امام ہے

۱۶۹۰۷۔ دل کو جسم سے وہی نسبت ہے جو امام کو عوام سے ہوتی ہے۔

(امام جعفر صادق علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷ ص ۵۳

۱۶۹۰۸۔ جب کسی انسان کا دل پاکیزہ ہوتا ہے تو اس کا جسم بھی پاکیزہ ہوتا ہے، اور جب دل پلید ہوتا ہے تو جسم بھی پلید ہوتا ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next