قلب (دل)



(امام جعفر صادق علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۸ نورالثقلین جلد ۳ ص ۵۰۸۔

۱۶۹۴۵۔ اگر شیاطین اولاد آدم کے دلوں پر نہ منڈلائیں تو وہ بھی حکومت کی زیارت کریں۔

(حضرت رسول اکرم) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۹

۱۶۹۴۶۔ (دعائیہ کلمات) "بارالٰہا! مجھے مکمل طور پر مخلوق سے منقطع کرکے اپنی طرف متوجہ فرما! ہمارے دلوں کی آنکھوں کو اپنی ذات کی طرف نگاہ کرنے کی روشنی سے منور فرما! یہاں تک کہ دل کی نگاہیں، نور کے حجابوں کو شگافتہ کرکے تیری عظمت کے معاون تک پہنچ جائیں، اور ہماری روحیں تیری مقدس عزت سے معلق ہو جائیں۔

(حضرت علی علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۹۴ ص ۹۸ ، ص ۹۹

۱۶۹۴۷۔ (دعائیہ کلمات) خداوندا! ہمارے دلوں پر پڑے ہوئے شک اور حجاب کے پردے ہٹا دے۔

(امام زین العابدین علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۹۴ ص ۱۴۷

۱۶۹۴۸۔ کچھ بعید نہیں کہ دلوں میں چھپی ہوئی خوبیاں غیب کے اسرار پر مطلع ہو جائیں۔

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم

۱۶۹۴۹۔ دل (کی آنکھوں) سے دیکھنے والے اور بصیرت کے ساتھ عمل کرنے والے کے عمل کی ابتدا یوں ہوتی ہے کہ وہ (پہلے ہی) جان لیتا ہے کہ کوئی عمل اس کے لئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ اگر مفید ہوتا ہے تو آگے بڑھتا ہے اور مضر ہوتا ہے تو ٹھہر جاتا ہے…



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next