قلب (دل)



۱۶۹۳۰۔ اللہ تعالیٰ کے اس قول: "الا من اتی اللہ بقلب سلیم" (شعرأ/۸۹) کے بارے فرمایا : "قلب سلیم وہ ہے جو اپنے رب سے اس حالت میں ملاقات کرے کہ اس میں خدا کے سوا کوئی اور چیز نہ ہو۔ جس دل میں شک یا شرک ہوتا ہے وہ (خدا کی نظروں سے) ساقط ہوتا ہے۔

(امام جعفر صادق علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۹ ص ۲۳۹

۱۶۹۳۱۔ اسی آیت کے بارے میں فرمایا: "وہ دل ہوتا ہے جو دینوی محبت سے سالم ہو۔"

(امام جعفر صادق علیہ السلام) نورالثقلین جلد ۴ ص ۵۸

۱۶۹۳۲۔ سچی نیت والا شخص ہی قلب سلیم کا مالک ہوتا ہے کیونکہ ذکر ہونے والے وسوسوں اور اندیشوں سے دل کا بچا رہنا، تمام امور میں نیت کو خدا کے لئے خالص کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "یوم لا ینفع مال ولا نبون…" جس دن مال اور اولاد کچھ نفع نہ پہنچائیں گے، سوائے اس کے جو اللہ کے پاس بے عیب اور ہر طرح سے صحیح و سالم دل لے کر آئے گا۔ (شعرأ/۸۸/۸۹)

(امام جعفر صادق علیہ السلام) نورالثقلین جلد ۴ ص ۵۸

۱۶۹۳۳۔ سلامتی کی تلاش جیسا کوئی علم نہیں اور دل کی سلامتی جیسی کوئی سلامتی نہیں۔

(امام محمد باقر علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۱۶۴

۱۶۹۳۴۔ قلب سلیم سے ہی سیدھے معانی ظاہر ہوتے ہیں۔

(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next