قلب (دل)



قولِ موٴلف: یہی حدیث قدرے اختلاف کے ساتھ نہج البلاغہ حکمت ۱۰۸ ، نہج السعادہ جلد ۱ ص ۲۸۲،

فروع کافی جلد ۸ ص ۲۱، غررالحکم اور بحارالانوار جلد ۷۷ ص ۲۸۴ میں تحف العقول سے نقل کی گئی ہے۔

(۴)دل خداوند سبحان کا ظرف ہے

۱۶۹۱۳۔ زمین میں اللہ تعالیٰ کے کچھ ظروف ہیں، اور یاد رکھو کہ وہ دل ہیں، لہٰذا خداوند سبحان و تعالیٰ کے محبوب ترین دل وہ ہیں جو سب سے زیادہ نرم، سب سے زیادہ صاف اور سب سے زیادہ سخت ہوتے ہیں۔ دل نرم ہوتے ہیں دوستوں کے لئے، صاف ہوتے ہیں گناہوں سے اور سخت ہوتے ہیں ذاتِ خداوندِ ذوالجلال کے بارے میں۔

(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۱۲۰۷، ۱۲۲۴، ۱۲۲۵

۱۶۹۱۴۔ زمین میں خداوندِ عالم کے کچھ ظروف ہیں جن میں سے خدا کے نزدیک محبوب وہ ہوتے ہیں جو سب سے زیادہ صاف، سب سے زیادہ نرم اور سب سے زیادہ سخت ہوتے ہیں۔ وہ ہیں "دل" ان میں سب سے زیادہ نرم اپنے دوستوں اور بھائیوں کے لئے ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ سخت وہ ان کے لئے ہوتے ہیں جو حق کی راہ میں خدا کے لئے کام کرتے ہیں اور کسی کی ملامت سے نہیں ڈرتے سب سے زیادہ صاف وہ ہیں جو گناہوں سے صاف ہوتے ہیں۔

(حضرت رسول اکرم) بحارالانوار جلد ۷ ص ۶ ، ص ۵۶

(۵)دل ہی سے اللہ تعالیٰ کا قصد کیا جاتا ہے

۱۶۹۱۵۔ دلوں کے ذریعہ اللہ کی ذات کا قصد زیادہ مناسب ہوتا ہے، اعمال کے ذریعہ اعضا کو تھکا کر اللہ تک رسائی حاصل کرنے کی نسبت۔

(امام علی نقی علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۳۶۲ جلد ۷۰ ص ۶۰ لیکن اس کتاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حدیث حضرت رسول خدا سے مروی ہے،



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next