قلب (دل)



۱۶۹۲۰۔ دل چار قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جس میں ایمان بھی ہوتا ہے اور نفاق بھی۔ ایک وہ جو الٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن پر مہر لگی ہوتی ہے۔ اور۔ ایک وہ جو تروتازہ اور نورانی ہوتے ہیں۔

جس دل پر مہر لگی ہوتی ہے وہ منافق کا دل ہوتا ہے۔

جو شاداب و نورانی ہوتا ہے وہ مومن کا دل ہے۔

جو الٹا ہوتا ہے وہ مشرک کا دل ہے۔

جو دل ایمان اور نفاق دونوں کا حامل ہوتا ہے وہ طائف کے باشندوں کے دل تھے، اگر ان میں سے کسی کی موت نفاق کی حالت میں ہوء تو وہ تباہ و برباد ہو گیا اور اگر ایمان کی حالت میں ہوئی تو وہ نجات پا گیا۔

(امام محمد باقر علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۱ کافی جلد ۲ ص ۴۲۲ حدیث ۲)

۱۶۹۲۱۔ دل چار طرح کے ہوتے ہیں۔

ایک چٹیل زمین کی طرح، روشن چراغ کی مانند!

ایک وہ جس پر غلاف پڑے ہوتے ہیں اور وہ غلافوں میں لپٹا ہوتا ہے۔

ایک وہ جو الٹا جھکا ہو…اور ایک وہ جو چوڑا ہوتا ہے…



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next