قلب (دل)



(امام جعفر صادق علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۵۳

۱۶۹۵۱۔ دل کے دو کان ہوتے ہیں جب بندہ کسی گناہ کا ارادہ کرتا ہے تو ایمانی روح اسے کہتی ہے کہ "ایسا مت کرو" لیکن شیطان کہتا ہے، ایسا کر ڈال" اگر وہ ایمانی روح پر غالب آ جاتا ہے تو پھر انسان سے وہ روح سلب کر لی جاتی ہے۔

(حضرت رسول اکرم) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۴۴

۱۶۹۵۲۔ ہر ایک دل کے دو کان ہوتے ہیں جن میں ایک پر راہنما فرشتہ مقرر ہوتا ہے اور دوسرے پر فتنہ پرور شیطان۔ ایک کسی کام کا حکم دیتا ہے تو دوسرا اسے روکتا ہے۔ شیطان اسے گناہوں کا حکم دیتا ہے تو فرشتہ اسے باز رکھنے کی کوشش کرتا ہے، خداوند عالم بھی اسی بارے میں فرماتا ہے: "…عین الیمین وعن الشمال قعید۔ ما یلفظ من قول الالدیہ رقیب و عتید…" دو لینے والے دائیں اور بائیں بیٹھے ہوئے لیتے جاتے ہیں۔ ایک بات بھی تو وہ اپنے منہ سے نہیں نکالتا مگر یہ کہ اس کے پاس ہی نگران تیار و موجود ہوتا ہے (ق/۱۱)

(امام جعفر صادق علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۲۳

۱۶۹۵۳۔ ہر مومن کے دل کے دو کان ہوتے ہیں۔ ایک کان میں "وسواس خناس" (شیطان) پھونکیں مارتا ہے اور دوسرے میں ایک فرشتہ پھونکتا ہے، اللہ تعالیٰ اسی فرشتہ کے ذریعے مومن کی تائید فرماتا ہے، اور یہی خداوندِ عالم کا قول ہے: "وایدھم بروح منہ" اور اپنی روح کے ساتھ ان کی تائید کی ہے۔

۱۶۹۵۴۔ ہارون بن خارجہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: "بعض اوقات میں بلا کسی وجہ کے اپنے دل میں خوش ہوتا ہوں۔ یہ خوشی نہ تو مال کے بارے میں ہوتی ہے، نہ ہی کسی دوست کے بارے میں۔ اسی طرح اپنے دل میں غم و اندوہ کا احساس کرتا ہوں جو بغیر کسی وجہ کے حاصل ہوتا ہے یعنی نہ تو مال کے بارے میں ہوتا ہے نہ ہی دوست کے سلسلے میں اس کی کیا وجہ ہے؟

امام علیہ السلام نے فرمایا: "ہاں! اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ شیطان، دل کے پاس جا کر کہتا ہے کہ: اگر اللہ کے نزدیک تیری کوئی اچھائی ہوتی تو اللہ تعالیٰ تیرے دشمن کو تجھ پر برتری نہ دیتا، نہ ہی تجھے اس کا محتاج بناتا، کیا تو بھی ان جیسے لوگوں سے توقع رکھتا ہے جن کی میں نے تجھ سے پہلے لوگوں سے توقع رکھی تھی۔ انہوں نے اس بارے میں کوئی بات کی تھی؟"

یہی وجہ ہے کہ انسان کسی وجہ کے بغیر غمگین ہو جاتا ہے۔

اسی طرح خوشی کے بارے میں یہ ہے کہ ایک فرشتہ انسان کے دل کے پاس جا کر کہتا ہے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next