قلب (دل)



ترجمہ۔ جو لوگ نہیں جانتے (یا جاننا نہیں چاہتے) اللہ ان کے قلوب پر اسی طرح مہر لگا دیتا ہے۔

کذٰلک یطبع اللہ علی قلوب الکفٰرین (اعراف/۱۰۱)

ترجمہ۔ اسی طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے۔

(قولِ موٴلف: اس بارے میں مزید آیات کے لئے ملاحظہ ہو سورہ نسأ/۱۵۵، نحل/۱۰۸)

حدیث شریف:

۱۶۹۷۵۔ مہر عرش کے ایک پائے کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے لہٰذا جب بھی کسی طرح کی ہتکِ حرمت ہوتی ہے، گناہوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے اور اللہ پر جرات کا مظاہرہ ہوتا ہے تو خداوند عالم مہر کو روانہ فرماتا ہے اور اس شخص کے دل پر لگا دیتا ہے جس سے وہ پھر کبھی کسی کو نہیں سمجھ پاتا۔

(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال، حدیث ۱۰۲۱۳

۱۶۹۷۶۔ طبع کو اپنا شعار بنانے سے اجتناب کرو کیونکہ یہ دل کے ساتھ شدید حد تک حرص کو ملا دیتا ہے اور دلوں پر دنیا کی محبت کی مہر لگا دیتا ہے۔

(حضرت رسول اکرم) بحارالانوار جلد ۷۷ ص ۱۸۲

۱۶۹۷۷۔ جب عمر بن سعد نے اپنے لشکریوں کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے یکجا آمادہ کیا، اور لشکر نے امام کو ہر طرف سے گھیر لیا تو اس دوران آپ باہر تشریف لائے اور لشکریوں سے مخاطب ہو کر فرمایا: "خاموش ہو کر میری بات سنو!" لیکن وہ چپ نہ ہوئے تو آپ نے فرمایا: "تم پر افسوس ہے، تم خاموش ہو کہ میری بات کیوں نہیں سنتے؟ میں تو تمہیں ہدایت کے رستوں کی طرف بلا رہا ہوں، جبکہ تم میں سے ہر شخص میری نافرمانی کر رہا ہے اور میری بات کو نہیں سنتا، اس لئے کہ تمہارے شکم حرام سے بھر چکے ہیں اور تمہارے دلوں پر مہر لگ چکی ہے…"



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next