وفات پيغمبر(ص) کے بعد انحراف کے قطعی شواهد



توکیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا خلیفہ بنانے کا کوئی خیال نہ تھا ؟کہ وہ بھی اپنی امت کے لئے اس قسم کا اھتمام کرتے ؟

کیا ان کی اتنی بھی ذمہ داری نہ تھی کہ وہ اپنے بعد اپنا خلیفہ نامزد فرماتے؟ یا اللہ تعالی کو بھی اس امت مرحومہ کے متعلق معاویہ یا معاویہ سے پھلے لوگو ں برابر بھی خیال نہ تھا ؟!!!

۲۔حضرت علی اور حضرت فاطمہ علیھاالسلام کے دروازے پر ھجوم

 Ø­Ø¶Ø±Øª علی علیہ السلام اورحضرت فاطمہ سلام اللہ علیھاکے دروازے پر ھجوم کرنا اسکی حرمت کا خیال نہ رکھنا ،دروازے پر لکڑیاں جمع کرنا اور گھر Ú©Ùˆ جلانے Ú©ÛŒ دھمکیاں دینا کیا Ú¾Û’ØŸ جبکہ جناب فاطمہ سلام اللہ علیھاکا گھر انبیاء علیھم السلام Ú©Û’ گھروں سے بھی افضل تھا۔ سیوطی در منثور میں سورہ نور Ú©Û’ ذیل میں اللہ تعالی Ú©Û’ اس فرمان Ú©ÛŒ تفسیر بیان کرتے ھوئے کھتے ھیں :

<فِی بُیُوتٍ اٴَذِنَ اللهُ اٴَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیہَا اسْمُہُ>[21]

یہ ایسے گھروں میں سے ھے جس کے بارے میں خدا نے حکم دیا ھے کہ ان کی تعظیم کی جائے اس کا نام ان میں لیا جائے ۔

ابن مردویہ اور بریدہ نے روایت بیان کی ھے کہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب اس آیت مبارکہ کی تلاوت فرمائی تو ایک شخص نمودار ھوا اور اس نے دریافت کیا:

یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کون سے گھر ھیں۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª Ù†Û’ فرمایا:

 ÙˆÛ انبیاء علیھم السلام Ú©Û’ گھر ھیں Û”

حضرت ابوبکر کھڑے ھوئے اور انھوں نے دریافت کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ گھر جس میں حضرت علی اور حضرت فاطمہ علیھاالسلام رھتے ھیں کیا یہ بھی انھیں گھروں میں سے ھے؟ حضرت نے جواب میں فرمایا: جی ہاں، بلکہ یہ تو انبیاء کے گھروں سے بھی افضل ھے۔[22]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 next