وفات پيغمبر(ص) کے بعد انحراف کے قطعی شواهد



یہ وہ گھر تھا جہاں روح الامین تشریف لاتے تھے اور ملائکہ کی آمد و رفت ھوتی تھی اور اس گھر کو اللہ تعالی نے رجس سے اسطرح پاک رکھا جس طرح پاک رکھنے کا حق ھے یہ وہ گھر جس میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اجازت کے بغیر داخل نہ ھوتے تھے ۔جب اس گھر کی بے حرمتی کی گئی اور یہ بھی نہ دیکھا گیا کہ اس گھر میں کون لوگ موجود ھیں؟ اور یہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کی وجہ سے کس قدر غمگین ھیں؟

 Ø§Ø³ گھر Ú©Û’ اردگرد لکڑیاں جمع Ú©ÛŒ گئیں اور اس Ú©Ùˆ جلا دینے Ú©ÛŒ دھمکیاں دیں گئیں اور اھلبیت علیھم السلام Ú©Û’ ساتھ زیادتی Ú©ÛŒ گئی وہ اھلبیت جن Ú©ÛŒ مودت Ú©Û’ واجب ھونے کا اعلان آیت مودت کرتی Ú¾Û’ اور آیت تطھیر جن Ú©ÛŒ طہارت اور پاکیزگی کا قصیدہ پڑھتی Ú¾Û’Û”

ابن قتیبہ کھتے ھیں کہ خلافت پر قبضہ جمانے والوں نے چند مرتبہ حضرت علی علیہ السلام کی طرف پیغام بھیجا لیکن آپ نے ان کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ابن قتیبہ مزیدکھتے ھیں کہ یہ سن کر حضرت عمر کھڑے ھوئے ان کے ساتھ ایک گروہ تھا وہ لوگ جناب فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھاکے دروازے پر آئے انھوں نے دق الباب کیا جب جناب سیدہ سلام اللہ علیھا نے ان کی بلند آوازیں سنیں ۔

تب بی بی فاطمہ زھراء سلام اللہ علےھا بلند آواز سے پکار کر کھتیں ھیں۔ اے میرے بابا، اے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے بعد ابن خطاب اور ابن ابی قحافہ میرے دروازے پر کس طرح حملہ آور ھورھے ھیں ۔

جب لوگوں نے جناب سیدہ کے رونے کی آواز سنی تو ان میں سے بعض روتے ھوئے دروازے سے ہٹ گئے ،قریب تھا کہ ان کا دل اس دردناک آواز کو سن کر پھٹ جائے لیکن عمر اور ایک گروہ وہاں موجود رھاانھوں نے حضرت علی علیہ السلام کو گھر سے نکالا اور ابوبکر کے پاس لے آئے اور ان سے کھنے لگے کہ ابوبکر کی بیعت کرو۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª Ù†Û’ فرمایا اگر میں اس Ú©ÛŒ بیعت نہ کروں تو پھر؟

 ÙˆÛ Ú©Ú¾Ù†Û’ Ù„Ú¯Û’: خدا Ú©ÛŒ قسم جس Ú©Û’ سوا کوئی معبود نھیں Ú¾Ù… آپ(ع) Ú©ÛŒ گردن اتار لیں Ú¯Û’ Û”[23]

ایک اور روایت میں ابن قتیبہ بیان کرتے ھیں کہ حضرت ابوبکر نے ان لوگوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جنھوں نے اس کی بیعت کرنے سے انکار کیا تھا اور یہ لوگ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پاس موجود تھے۔ حضرت ابوبکر نے حضرت عمر کو ان کی طرف بھیجا حضرت عمر گئے اور اس نے ان سے بیعت کرنے کا مطالبہ کیا وہ لوگ حضرت علی علیہ السلام کے گھر موجود

تھے انھوں نے گھر سے باھر نکلنے سے انکار کر دیا تو حضرت عمر نے لکڑیاں لانے کے لئے کھااور کھنے لگا :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 next