نبوت خاصّہ



[41] سورہ اعراف ، آیت ۱۵۷۔”جو لوگ کہ رسول نبی امی کا اتباع کرتے ھیں جس کا ذکر اپنے پاس توریت اور انجیل میں لکھا هو پاتے ھیں کہ وہ نیکیوں کا حکم دیتا ھے اور برائیوں سے روکتا ھے اور پاکیزہ چیزوں کو حلال قرار دیتا ھے اور خبیث چیزوں کو حرام قرار دیتا ھے اور ان پر سے سنگین بوجھ اور قید و بند کو اٹھا دیتا ھے پس جو لوگ اس پر ایمان لائے اس کا احترام کیا اس کی امدادکی اور اس نور کا اتباع کیا جو اس کے ساتھ نازل هوا ھے وھی درحقیقت فلاح یافتہ اور کامیاب ھیں“۔

[42] سورہ توبہ، آیت ۷۱۔”مومن مرد اور عورتیں آپس میں سب ایک دوسرے کے ولی اور مددگار ھیں یہ سب ایک دوسرے کو نیکیوں کا حکم دیتے ھیں اور برائیوں سے روکتے ھیں ، نماز قائم کرتے ھیں ۔ زکوة ادا کرتے ھیں اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ھیں۔ یھی وہ لوگ ھیں جن پر عنقریب خدا رحمت نازل کرے گا کہ وہ ھر شئے پر غالب اور صاحب حکمت ھے“۔

[43] سورہ صف، آیت ۲/۳۔”ایمان والو! آخر وہ بات کیوں کہتے هو جس پر عمل نھیں کرتے هو۔بے شک اللہ کے نزدیک یہ سخت ناراضگی کا سبب ھے کہ تم وہ کہو جس پر عمل نھیں کرتے هو“۔

[44] سورہ روم ، آیت ۱/۲/۳۔ ”الٓمٓ۔روم والے مغلوب هوگئے۔قریب ترین علاقہ میں لیکن یہ مغلوب هو جانے کے بعد عنقریب پھر غالب هو جائیں گے“۔

[45] سورہ قصص ØŒ آیت ۸۵۔”بے Ø´Ú© جس Ù†Û’ آپ پر قرآن کا فریضہ عائد کیا Ú¾Û’ وہ آپ Ú©Ùˆ آپ Ú©ÛŒ منزل تک ضرور  پھنچا ئے گا“۔

[46] سورہ مائدہ ، آیت ۶۷۔”اے پیغمبر آپ اس حکم کو پھنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ھے اور اگر آپ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نھیں پھنچایا اور خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا“۔

[47] سورہ فتح ، آیت ۲۷۔”تو تم لوگ مسجد الحرام میں امن وسکون کے ساتھ سر کے بال منڈا کر اور تھوڑے سے بال کاٹ کر داخل هوگے اور تمھیں کسی طرح کا خوف نہ هوگا “۔

[48] سورہ توبہ، آیت ۸۳۔”تو آپ کہہ دیجئے تم لوگ کبھی میرے ساتھ نھیں نکل سکتے اور کسی دشمن سے جھاد نھیں کر سکتے“۔

[49] سورہ قمر ، آیت ۴۴،۴۵۔”یا ان کا کھنا یہ ھے کہ ھمارے پاس بڑی جماعت ھے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ھے۔عنقریب یہ جماعت شکست کھا جائے گی اور سب پیٹھ پھیر کر بھا گ جائیں گے“۔

[50] سورہ فتح ، آیت۱۸/۱۹/۲۰/۲۱ ۔”یقینا خدا صاحبان ایمان سے اس وقت راضی هو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ کی بیعت کر رھے تھے پھر اس نے وہ سب کچھ دیکھ لیا جو ان کے دلوں میں تھا تو ان پر سکون نازل کر دیا اور انھیں اس کے عوض قریبی فتح عنایت کردی۔اور بہت سے منافع بھی دیدیئے جنھیں وہ حاصل کریں گے اور اللہ ھر ایک پر غالب آنے والا اور صاحب حکمت ھے۔اس نے تم سے بہت سے فوائد کا وعدہ کیا ھے جنھیں تم حاصل کروگے پھر اس غنیمت (خیبر) کو فوراً عطا کر دیا اور لوگوں کے ھاتھوں کو تم سے رو ک دیا اور تاکہ یہ صاحبان ایمان کے لئے ایک قدرت کے نشانی بنے اور وہ تمھیں سیدھے راستہ کی ھدایت دے دے۔اور دوسری غنیمتیں جن پر تم قدرت نھیں رکھتے خدا ان پر محیط ھے اور خدا ھر چیز پر قادر ھے“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 next